اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: "اسلام امن اور بھائی چارے کا مذہب ہے" نیشنل کونسل آف شیعہ کے زیر اہتمام دہشت گردی کے موضوع پر منعقدہ پروگرام سے مولانا محسن تقوی کا خطاب!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 3 May 2019

"اسلام امن اور بھائی چارے کا مذہب ہے" نیشنل کونسل آف شیعہ کے زیر اہتمام دہشت گردی کے موضوع پر منعقدہ پروگرام سے مولانا محسن تقوی کا خطاب!

نئی دہلی(آئی این اے نیوز 3/مئی 2019) نیشنل کونسل آف شیعہ علماء کے زیر اہتمام نئی دہلی کے برہم پوری میں ایک جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔جلسہ میں شریک علماء نے گزشتہ دنوں سری لنکا میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔جلسہ میں شریک شیعہ جامع مسجد کے امام مولانا محسن تقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بچوں،عورتوں اور بے قصور لوگوں پر اس طرح کا حملہ کرنے والوں کا اسلام سے کوئی رشتہ نہیں ہے۔یہ لوگ وحشی اور درندے ہیں جو کہ اسلام کا نام لیکر دہشت گردی پھیلاتے ہیں۔یہ لوگ اسلامی تعلیمات سے بہت دور ہیں،
داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی، کیا وہ یہ بتا سکتے ہیں کہ ان کے اس حملے سے مسلمانوں کو کیا ملا؟
مولانا تقوی نے مزید کہا کہ یقین مانئے ان کی اس شرمناک اور گھناؤنی حرکت سے اسلام کی شبیہ داغدار ہوئی ہےاور عام مسلمانوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔مولانا تقوی نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ گزشتہ سالوں میں ہم نے دیکھا ہیکہ داعش، بوکوحرام، طالبان، لشکر طیبہ جیسے دہشتگرد گروپ جب بھی کوئی دہشت گردانہ سرگرمی انجام دیتے ہیں تو بیچارے عام مسلمانوں کو دنیا بھر کی نفرتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اسلام کی شبیہ داغدار ہوتی ہے۔
مولانا نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا یہ لوگ اتنا بھی نہیں سمجھتے کہ اس بات کو سمجھ سکیں۔آج سبھی مسلمان علماء کا فرض بنتا ہیکہ مذکورہ گروپوں کے نظریے کے خلاف سڑکوں پر اتریں،دہشت  گردانہ حرکت کہیں بھی ہو کوئی بھی انجام دے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی جائے۔مولانا نے کہا کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا پیغام  دیتا ہے ۔اسلام کی اس خاصیت  کو پھیلائیں اور تمام فرقے کے علماء متحد ہو کر دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائیں، اس موقع پر ایک بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔