خان عثمان اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
نئی دہلی(آئی این اے نیوز 23/مئی 2019) گزشتہ دنوں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں راشٹریہ علماء کونسل کے قومی صدرکے بیان کے بعد جاری تنازعہ کو لیکر الفلاح فرنٹ کے صدر ذاکر حسین نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو بالخصوص قوم کے نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری کاموں پر اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ ہمارے بیدار ہونے کا وقت غلط ہوتا ہے، ہم اس وقت بیدار ہوتے ہیں جب قوم کے اتحاد کو پارہ پارہ کیا جا رہا ہو اور افسوس کہ ہم بھی قوم کے اتحاد کو انتشار میں تبدیل کرنے کی روش پر گامزن ہوتے ہیں۔
ذاکر حسین نے کہا کہ آج جس طرح سے مولانا رشادی کے بیان پر قوم کے نوجوان سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے دست و گریباں ہیں اگر یہی نوجوان اے ایم یو میں منعقدہ پروگرام سے قبل بیدار ہوتے، قوم کے روشن مستقبل کی فکر کرتے تو ان کے پاس قوم کے اتحاد بالخصوص قوم کے سیاسی اتحاد کو عملی جامہ پہنانے کا بہت اچھا موقع تھا۔خیال رہے کہ پروگرام میں پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب، انڈین نیشنل لیگ کے قومی صدر پروفیسر محمدسلیمان، انڈین یونین مسلم لیگ کے پروفیسر بصیر احمد بھی شریک تھے۔
قوم کے نوجوانوں کو چاہیے تھا کہ بیداری کا ثبوت پیش کرتے ہوئے مذکورہ اشخاص کو متحدہ سیاسی پلیٹ فارم پر آنے کی دعوت دیتے، پروگرام میں دلتوں کے لیڈر اور بھیم آرمی کے چیف چندر شیکھر آزاد بھی تھے، قوم کے نوجوان ان سے بھی ملتے اور آئندہ انتخابات میں مسلم، دلت سیاسی اتحاد کی دعوت دیتے، آج ہماری توانائی ایک بیان کو لیکر خرچ ہو رہی ہے اگرہم اسی توانائی کو قوم کے بھلے کیلئے خرچ کرتے تو قوم کے روشن مستقبل کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا تھا.
ذاکر حسین نے مزید کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی عدم برداشت،ایک دوسرے کے تئیں احترام،قوم کیلئے جدوجہد اور قربانیوں کی وجہ سےاپنی ایک منفرد شناخت رکھتا ہے، ذاکر حسین نے اے ایم یو طلباء،علیگ براداری اور قوم کے افراد سے مؤدبانہ درخواست کرتے ہوئے کہاکہ مولانا رشادی کے بیان کو طول دینے کے بجائے آج سے اور ابھی سے قوم کی بہتری کیلئے ہم سب اٹھ کھڑے ہوں۔