اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ووٹ کا استعمال کرنا ہر ہندوستانی کا اپنا حق ہے، اسے ضرور استعمال کریں!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 12 May 2019

ووٹ کا استعمال کرنا ہر ہندوستانی کا اپنا حق ہے، اسے ضرور استعمال کریں!

محمد سالم آزاد
ــــــــــــــــــــــــ
مدھوبنی(آئی این اے نیوز 12/مئی 2019) ہندوستان کے آئین کی حفاظت اور فرقہ پرست طاقتوں کے سدباب کے لئے اپنے ووٹ کا استعمال کریں، حق رائے دہی ہر ہندوستانی کا بنیادی حق ہے ہندوستان کے جمہوری نظام کے تحفظ و بقاء کیلئے ووٹنگ کرنا ہم سب کا ملی فریضہ ہے، یہ باتیں مولانا ابوالکلام آزاد نگر بھوارہ کے اور متھلا اسٹوڈینس کے نگر صدر محمد آزاد نے کہا، انہوں نے کہا کہ حق رائے دہی سے ملک تا بناک مستقبل کا تعین ہوتا ہے ملک کے مفاد میں کی گئی ووٹنگ کے ذریعہ ہندوستان کے نظام کی پاسداری کرنے والے ارکان کا انتخاب کیا جاتا ہے جو ہمارے حق و حقوق کے مسائل پر کام کرتے ہیں اور ہندوستان کی عظمت کا خیال رکھتے ہیں.
جنتا دل یو کے سنئیر لیڈر ظہیر پرسونوی نے کہا کہ ووٹنگ ہمارا بنیادی حق ہے ملک و ملت کے تحفظ و بقا کے لئے متحد ہوکر ہم اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کریں اور امن پسند سیکولرزم کے پیامبر کا انتخاب کریں تاکہ ملک و ملت کی خوشگوار فضا بر قرار رہے اور جشن جمہوریہ ہمیں خوشگوار موقع دیتا ہے کہ ملک و ملت کے مفاد میں کام کرنے والے افراد کا انتخاب کرنے میں اہم کردار ادا کریں اس لئے ذرہ برابر بھی کاہلی اور سستی سے کام نہ لیں، بلکہ اس جمہوری نظام کو بر قرار رکھنے کے لئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں بیداری کا ثبوت دیں اور ووٹنگ کریں اور مرد و خواتین بھی اس اہم تہوار میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ا پنے حقوق کے تحفظ  و بقاء کے لئے اپنا قیمتی ووٹوں کو  صحیح سے استعمال کریں گے.
 اس موقع پر مولانا انظار صادق نے بھی کہا کہ گنگا جمنی تہذیب والے خوش رنگ چمن ملک ہندوستان کی خوشحالی اور عوام و وطن کی امن و سلامتی کے لئے ہم اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں اور سب کو ساتھ لے کر چلنے والے اور حق و انصاف پسند رہنما کا انتخاب کریں اور فرقہ پرستی کو ہوا دینے والے افراد سے ہو شیار رہے جو لوگ ملک کی فضاء کو مکدر کرنے کی سازشوں میں مبتلا ہیں ہم انہیں منہ توڑ جواب ووٹنگ کے ذریعہ دے سکتے ہیں اس لئے ضرورت ہے کہ ہم اپنا سب کام چھوڑ کر سب سے پہلے ملک کے جمہوری نظام اور ملک کے آئین کے تحفظ و بقاء کے لئے ووٹنگ کریں اور اپنے بنیادی حق کے استعمال سے بالکل غفلت میں نہ پڑیں.