اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: برقع پر پابندی کا مطالبہ صرف مسلمانوں کے جذبات سے کھلواڑ نہیں بلکہ ہندو مذہب کی آستھا کے بھی خلاف:الفلاح فرنٹ

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 6 May 2019

برقع پر پابندی کا مطالبہ صرف مسلمانوں کے جذبات سے کھلواڑ نہیں بلکہ ہندو مذہب کی آستھا کے بھی خلاف:الفلاح فرنٹ

خان اشرف
ـــــــــــــــــــ
نئی دہلی(آئی این اے نیوز 6/مئی 2019) الفلاح فرنٹ نے گزشتہ دنوں برقع پر شیو سینا لیڈر کے متنازعہ بیان کی شدید مذمت کی ہے، الفلاح فرنٹ کے صدر ذاکر حسین نےآج جاری ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ دنوں شیو سینا کے ایک لیڈر نے ملک میں برقع پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ جب راون کی لنکا میں برقع پر پابندی لگ سکتی ہو تو رام کی ایودھیا میں کیوں نہیں، ایک سیکولر ملک میں اس طرح کا بیان دینا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہیکہ ملک کے کچھ سیاست دانوں کے نزدیک آئین کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔واضح رہے کہ پردے کا حکم صرف اسلام میں نہیں ہندو مذہب میں بھی پردے کا حکم ہے۔ہندو مذہب کے سب سے پرانے وید رگ  833منتر 19,20میں لکھاہیکہ ایشور نے تمہیں عورت بنایا ہے اس لیے تم اپنی آنکھیں جھکی رکھو۔
پروشوں(مردوں)کی طرف مت دیکھا کرو،اپنے پیر ایک دوسرے سے سٹا کر رکھو،اپنے وستر(لباس)مت کھولو، خود کو گھونگھٹ میں چھپا کر رکھو۔رگ وید کی مذکورہ تحریر سے صاف پتہ چلتا ہیکہ ہندو مذہب میں پردے کا حکم ہے۔ذاکر حسین نے مزید کہا کہ شیوسینا کے لیڈر نے برقع پر پابندی کا مطالبہ کرکے نہ صرف ملک کے مسلمانوں کے جذبات کو چوٹ پہنچاءی ہے بلکہ ان کا یہ بیان ہندو مذہب کے بھی خلاف ہے۔ہم الیکشن کمیشن آف انڈیا سے مانگ کرتے ہیں کہ اس طرح کے متنازعہ بیان دینے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔