تحریر: حافظ ابوالوفاء بلہروی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ماہ رمضان کی آمد آمد ہے اور پورا ماحول ایک نورانی وعرفانی فضاء میں تبدیل ہورہا ہے، رمضان کے معنی ہی ہے گناہوں کو مٹا دینا وجلادینا ،یقینا ماہ رمضان امت مسلمہ کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے اور امت مسلمہ کے ہر فرد کو چاہئیے کہ وہ اس مہینے کی قدر ومنزلت کو پہچانے اور اس مقدس ماہ کا ایک ایک لمحہ قیمتی بنانے کی حتی الوسع جد وجہد کرتا رہے ، روزہ یہ خالص عبادت ہے جو ہر طرح کی ریا ونمود سے پاک و صاف ہے جس کو انسان بہت ہی بہتر طریقے سے ادا کرے،
رمضان المبارک میں ہر نیکی کا ثواب بڑھ جاتا ہے اس لئے ہمیں چاہئے کہ اس ماہ میں عبادات کی کثرت کریں ،لیکن بڑے ہی قلق اور افسوس کی بات ہے کہ ہمارے مدارس اور ہماری درسگاہیں اس ماہ مقدس میں بند رہتی ہیں اور اساتذہ کرام جو قال اللہ وقال الرسول کی صدائیں لگاتے ہیں انہیں مدارس کے تعاون کے غرض سے اسفار کرنا لازمی اور لا بدی کردیا جاتاہے جس سے وہ رمضان المبارک کا کما حقہ حق ادا کرنے سے قاصر رہتے ہیں ،
اس ماہ مقدس کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا نظام اور لائحہ عمل تیار کرنے کی اشد ضرورت ہے جس سے لوگ رمضان المبارک کا لازمی طور سے اور اس کا اہتمام تندہی کے ساتھ کرسکیں.