از : محمد عظیم فیض آبادی دارالعلوم النصرہ دیوبند
9358163428
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
2019 کا لوک سبھا الیکشن اپنے آخری دور سے گذررہاہے آخری اور اختتامی مرحلے کی ووٹنگ کل 19مئی مطابق 13رمضان المبارک بروز اتوارکو ہونی ہے اس اعتبار سے یہ الیکشن بہت ہی اہم ہے کہ یہ الیکشن ملک کی ترقی کم ملک کی سالمیت، جمہوریت کی بقا اور ملک کی گنگا جمنی تہذیب کی حفاظت کا زیادہ ہے کیونکہ آرایس ایس اور فرقہ پرست طاقتوں کو ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب ملک کی جمہوریت، بھارت کا آئین راس نہیں آتا بی جے پی کمپنی کے شاکچھی مہاراج جیسے لوگوں نے اس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کئی مرتبہ برملا یہ اعلان بھی کیا ہے کی اگر بی جے پی کامیاب ہوتی ہے تو یہ الیکشن آخری الیکشن ہوگا.
یہی نہیں بلکہ ان پانچ سالہ دور حکومت میں ملک کے آئین پر متعدد بار سوال بھی اٹھائے گئے مختلف مواقع پر آئین ہند کو جلانے کی ناپاک کوشش بھی کی گئی اور بی جے پی نے اپنے دور حکومت میں ہر محاذسے ملک کی گنگا جمنی تہذیب، ہندو مسم کے آپسی بھائی چارے کو ختم کرنے کی پوری جد وجہد کی اس لئے ملک کے آئین اورملک کے جمہوری تانے بانےکی حفاظت ہر ہندوستانی پر لازم ہے
اس لئے آنے والی 19تاریخ میں پوری بیداری کامظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے رمضان المبارک کی بیداری کے ساتھ ساتھ ووٹ دینے کے لئے بھی پوری بیدار مغی کاثبوت دیں
یاد رکھیں کہ ووٹ ہی آپ کے پاس ایسا مہلک ہتھیار ہے جسکی کاری ضرب سے آپ فرقہ پرست طاقتوں کو فنا کے کھاٹ اتار سکتے ہیں
لیکن اگر آپ نے کاہلی وسستی کا مظاہرہ کیا اور کسی طرح کی لاپرواہی اور غفلت کا شکار ہوئے اور اپنےپاس موجود ہتھیار کا صحیح استعمال نہ کیا تو پھر فرقہ پرستوں کے ہاتھ میں موجود جان لیواہتھار سے فنا ہونے کے لئے تیار رہو
ابھی تک کے تمام مراحل کے اندر قوم نے بڑی بیداری کا ثبوت دیا ہے اورپورے ہندوستان سےجو رپوٹیں آرہی ہیں اس سے یہی معلوم ہوتاہے کہ مودی شاہ اور بی جے پی کمپنی کے برے دن آنے والے ہیں
اور اب مودی شاہ جانے والے ہیں لیکن یہ اسی وقت ممکن ہو سکتاہےکہ جب evmنے بھی اسی کو منتخب کیا ہو جس کو قوم نے چنا اور اگر قوم نے کسی اور کو چناہو لیکن evm اسے پسند نہ کرتی ہو، evm اگر ہرحال میں مودی شاہ اور بی جے پی کو ہی منتخب کررہی ہوگی تو پھر اس ملک کا خدا حافظ