آنند نگر/مہراج گنج(آئی این اے نیوز 18/مئی 2019) حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے جنرل سپروائز حافظ عبید الرحمن الحسینی نے کہا کہ اگر ووٹ کا صحیح استعمال کرکے باصلاحیت قیادت کا چناؤکرلیا جائے توقوم کا کارواں درست سمت کی جانب گامزن ہوسکتا ہے۔ جمہوریت میں عوام کے ووٹ سے ہی حکومتیں بنتی اور ختم ہوتی ہیں، ووٹ عوام کے پاس ایک ایسی طاقت ہے
جس سے وہ اپنے حکمرانوں کا چناؤ کرتے ہیں، یہی موقع ہوتا ہے جس میں عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہیں۔عوام کا ووٹ ملک کی تقدیربدل سکتا ہے،اس لیے ووٹ کوذاتی مفاد، برادری ازم، کسی علاقائی ولسانی تعاصب کی بنیاد پرہرگزنہ دیں بلکہ شعورکے ساتھ ہرطرح سے موازنہ کرنے اورباریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد ہی ووٹ کاسٹ کریں۔ریاست کا ذمہ دارشہری ہونے کے ناطے ہمیں اپنے اوراپنے گھروالوں کے ووٹ کا درست استعمال کرنا چاہیے، اسے ہرگز ہرگز ضائع مت کریں، اگرووٹ کا صحیح استعمال کرکے باصلاحیت قیادت کا چناؤکرلیا جائے توقوم کا کارواں درست سمت کی جانب گامزن ہوسکتا ہے۔ہرجماعت عوامی مسائل حل کرنے کا دعویٰ کرتی ہے، تاہم ووٹ کے درست استعمال اور ایماندار قیادت کے انتخاب سے ہی ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کیا جاسکتا ہے۔