اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: چار دنوں سے لاپتہ شخص کی ملی لاش قتل کا اندیشہ !

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 18 May 2019

چار دنوں سے لاپتہ شخص کی ملی لاش قتل کا اندیشہ !

رپورٹ: عقیل احمد خان
ـــــــــــــــــــــــــــــ
دھن گھٹا/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 18/مئی 2019) مہولی تھانہ حلقہ کے تحت موضع گجادھرپورکے سیوان میں کوانوں ندی کے کنارے آج صبح ایک 55سالہ شخص کی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی ہے، متوفی گذشتہ چار دونوں سے گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا متوفی کی شناخت موضع گجادرھر پور کرشن بہاری ولد لٹاون کی شکل میں ہوئی، متوفی کے لڑکے گوپال کی تحریر پر مقامی پولیس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے.
خبروں کے مطابق  مہولی تھانہ حلقہ واقع موضع گجادھرپور کرشن بہاری گوتم منڈیروا تھانہ حلقہ کے موضع بہیل ناتھ میں اپنے بیوی بچوں کے ساتھ نواسے پر رہتا تھا کنبہ والوں کے مطابق 15مئی کی شام وہ بہیل ناتھ سے مہو لی تھانہ حلقہ واقع گجادھرپور کے لئے نکلا تھا لیکن متوفیہ گھر نہیں پہونچا تھا کنبہ والوں نے رشتہ دار سمیت ادھر ادھر کافی تلاش کیا لیکن کوئی سراغ نہیں ملا سکا تھا اور کنبہ والے گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کروانے کی زحمت نہیں اٹھائی تھی آج صبح کسی نے ندی کے کنارے لاش دیکھی اور چور مچایامتوفیہ کے بیٹے نے اس کی شناخت اپنے والد کی شکل میں کی بیٹے نے اس کی اطلاع  پولیس کو  دی اطلاع پو پہونچی مقامی پولیس نے  لاش کو اپنے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے جب کہ متوفیہ کے بیٹے گوپال نے تھانہ میں دی گئی تحریر میں اپنے پٹی داروں کے خلاف روپیہ کے لین دین کے معاملے کو لیکر الزام لگا یا ہے کہ ہمارے پٹی دارو ں نے مل کر ہمارے والد کو قتل کر کے لاش کو ندی کے کنارے پھینک دیا ہے اس معاملے کو لیکر جب تھانہ انچارج مہولی شلیندر رائے سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ تحریر کے مطابق جانچ کی جارہی ہے  پوسٹ مارٹم کے بعد ہوئے موت کا خلاصہ جلد کر دیا جائے گا.