اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: راشٹریہ علماء کونسل کا بلریاگنج میں عوامی بیداری اجلاس 11 جولائی کو، تیاریاں شروع!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 28 June 2019

راشٹریہ علماء کونسل کا بلریاگنج میں عوامی بیداری اجلاس 11 جولائی کو، تیاریاں شروع!

بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 28/جون 2019) کل نماز مغرب بلریاگنج نگر کے راشٹریہ علماء کونسل کے سرگرم کارکنوں کی ایک نشست مولانا طاھر مدنی صاحب کی زیر سرپرستی منعقد ہوئی، جس میں 11 جولائی 2019 بروز جمعرات ایک عظیم الشان عوامی بیداری اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا، اس وقت ملک کے حالات بہت نازک ہیں، بے روزگاری، لاقانونیت، ماب لنچنگ، اقلیتوں اور دلتوں پر مظالم، عورتوں کے ساتھ زیادتی، کرپشن، جرائم، کسانوں اور مزدوروں کا استحصال، فرقہ پرستی اور نفرت و عداوت کی آندھی چل رہی ہے. ان حالات میں عوام کو بیدار کرنا اور ان کو متحد کرنا بہت ضروری ہے. اسی مقصد سے اس اجلاس کا انعقاد کیا جارہا ہے، اس میں ودھان سبھا گوپال پور کے کونے کونے سے لوگ شریک ہوں گے.
واضح ہو کہ اس موقع پر اہم شخصیات پورے دل بل کے ساتھ کونسل جوائن کریں گی اور جو سنگھرش کونسل نے جاری رکھا ہے، اس میں مخلصانہ تعاون کریں گی.