اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے مرحوم تبریز کی اہلیہ کے بینک اکاؤنٹ کی پڑتال، آئی این اے نیوز نے کی مدد کی اپیل!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 28 June 2019

سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے مرحوم تبریز کی اہلیہ کے بینک اکاؤنٹ کی پڑتال، آئی این اے نیوز نے کی مدد کی اپیل!

اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 28/جون 2019) سوشل میڈیا پر ایک تصویر بہت تیزی سے وائرل ہو رہی تھی جس میں ماب لنچنگ کے شکار مرحوم تبریز انصاری کی اہلیہ شائستہ پروین اپنے ہاتھ میں ایک تختی لئے ہوئے ہیں اور اس پر ان کے بینک کے اکاونٹ اور مزید تفصیلات لکھی ہوئی ہے اور مدد کی اپیل کی گئی ہے، لیکن آج کل کے ماحول کے طرز پر لوگوں نے اس پر شک و شبہہ ظاہر کیا اور اس تصویر کی تحقیق کے لئے پریشان ہونے لگے، اسی دوران آئی این اے نیوز کے سینئر صحافی و میڈیا مینیجر علی اشہد اعظمی صاحب نے بڑی محبت و مشقت کے ساتھ مرحوم تبریز انصاری کے چچا مسرور انصاری کا نمبر ڈھونڈھ نکالا اور ان سے فون پر بات کی جس سے یہ واضح ہوگیا کہ 33332537374 یہ بینک اکاونٹ نمبر شائستہ پروین کا ہی ہے، جن حضرات کو امداد کرنی ہے وہ ان کو مدد کریں، آئی این اے نیوز تمام اہل خیر خضرات سے مدد کی اپیل کرتا ہے، اور علی اشہد اعظمی اور مسرور انصاری کی بات چیت کی آڈیو رکارڈنگ بھی نیچے دی گئی ہے جس سے آپ کو پختہ یقین ہو جائے گا ۔