اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سرکاری اسکول کے طلباء میں مفت درسی کتب و یونیفارم کی تقسیم!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 23 June 2019

سرکاری اسکول کے طلباء میں مفت درسی کتب و یونیفارم کی تقسیم!

کریم نگر/تلنگانہ(آئی این اے نیوز 23/جون 2019) جمی کنٹہ سرکاری اسکول کےطلباء میں درسی کتب و اسکول یونیفارم کی تقسیم کیا گیا.
تفصیلات کے مطابق جمی کنٹہ ضلع کریم نگر میں واقع سرکاری ضلع پریشد ہائی اسکول میں تعلیمی سال ٢٠١٩/٢٠ کے لئے اردو میڈیم طلباء میں درسی کتب، اسکول ڈریس و دیگر تعلیمی میدان سے تعلق رکھنے والی ضروری و اہم اشیاء دی گئی ہے،
اس دوران مہمان خصوصی کے طور پر کریم نگر و جمی کنٹہ کے مینارٹی سینیر قائد ذاکر صاحب اور فصیح صاحب ایس سی ایم  سرکاری اسکول کا دورہ کیا اور مہمانان اکرام کے ہاتھوں اساتذہ کی نگرانی میں طلباء میں اسکول یونیفارم و درسی کتب طلباء کو دی گئی.
 اس موقع پر بات کرتے ہوئے سینئر قائد ذاکر صحب نے طلباء کی ترقی اور اردو کے عروج کے لئے قیمتی تجاویز پیش کی.
پروگرام میں اسکول کے طلباء اساتذہ سمیت دیگر حضرات موجود تھے.