محمد عثمان نئی دہلی
ــــــــــــــــــــــ
مکرمی!
اسلام کو دہشت گردی سے جوڑناسراسر غلط ہے، اسلام کو دہشت گردی سے جوڑ کر دیگر مکتب فکر کے لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔حال کے دنوں میں مسلمانوں کو دہشت گردی اور تشدد سے جوڑا جانے لگا ہےجبکہ اسلام رحم، امن وشانتی اور بھائی چارے کا مذہب ہے۔یہاں تک کہ ایسا بھی دیکھا جا رہا ہیکہ کچھ بھٹکے ہوئے اور سخت گیر لوگوں کی وجہ سے لوگ اسلامی پہناوے کو بھی شک کی نظر سے دیکھتے ہیں، حالانکہ قرآن یہ کہتا ہیکہ اسلام کا اسلام نہ ماننے والوں سے کوئی جھگڑا نہیں ہے، اسلام اور دہشت گردی دو بالکل ہی الٹی اور مختلف چیزیں ہیں۔اسلام کا مطلب ہے تحفظ اور امن و شانتی۔ایک سچا مسلمان ہمیشہ شانتی اور محبت پھیلاتا ہے۔حدیث پاک میں لکھا سچا مسلمان وہی ہے جس کی پناہ میں دوسرے خود کو محفوظ محسوس کریں۔ایک سچا مسلمان اپنے وطن کی راہ میں ہمیشہ اپنی جان قربان کرنے کیلئے تیار رہتا ہے اور اپنے وطن والوں کی حفاظت کرتا ہے۔ اسلام مسلمانوں کو یہ سکھاتا ہیکہ وہ شانتی،محبت اور بھائی چارہ بناکر رکھے۔ایک مسلمان کا فرض ہیکہ وہ اسلام کی سچائی کو سمجھےاور اس کی اچھائی کو دوسروں تک پہنچائے۔