محمد سالم آزاد
ـــــــــــــــــــــــــ
مدھوبنی(آئی این اے نیوز 7/جون 2019) کہتے ہیں کہ محنت کا پھل میٹھا ہوتا ہے انسان محنت کے ذریعہ ہی آسمان کی بلندیوں کو چھو سکتا ہے اور محنت کرنے والوں کی کبھی ہار نہیں ہوتی ایسا ہی مدھوبنی ضلع واقع مولانا ابوالکلام آزاد نگر بھوارہ میں سننے کو ملا آپ کو معلوم ہوکہ 2019کے میڈیکل کالج میں داخلہ کے واسطے نیٹ امتحان میں مولانا عبدالسمیع سلفی سابق پرنسپل ودیاپتی ہائی اسکول بسفی کے فرزند نیک عبداللہ بھواری نے 720 نمبرات میں سے 600 نمبر ات حاصل کر کے نمایا کامیابی حاصل کر گھر خاندان اور سماج کا نام روشن کیا ہے.
عبداللہ بھواری نے 2016 میں آئی پی ایس مدھوبنی سے سی بی ایس ای کے دسویں درجہ کے امتحان میں مدھوبنی ضلع میں سیکنڈ ٹاپر میں کامیابی حاصل کی تھی اور گزستہ سال ان کا داخلہ رحمانی 30 میں ہوا، جہاں دوسال رہ کر بارہویں تک کی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ میڈیکل میں داخلہ کے لئے نیٹ کی تیاری کرتے رہے دو سال کے اندر انہون نے بارہویں میں قریب نوے فیصد نمبرات حاصل کرتے ہوئے آئی آئی ٹی کا بھی مینس 2018 پاس کیا اور 2018 میں ہی نیٹ میں 486 نمبرات بھی حاصل کی بہتر میڈیکل کالج نہ ملنے کے سبب وہ اکاش دہلی چلے گئے، جہاں دوسری ہی کوشش میں 720 نمبرات سے 600 نمبرات حاصل کرکے پورے ملک میں 7912 واں رینک جبکہ او بی سی میں 2772 واں رینک حاصل کیا.
آپ کو معلوم ہو کہ تقریبا پندرہ لاکھ بچوں نے پورے ملک میں نیٹ کا امتحان دیا جس میں سے قریب آٹھ لاکھ بچے پاس ہوسکے لیکن آٹھ لاکھ میں سے ہندوستان اخبار 6 جون 2019 کے رپورٹ کے مطابق قریب ستر ہزار اور جانکاروں کے مطابق کٹ آف مارکس اس مرتبہ بہت اونچا ہونے کے سبب قریب پندرہ ہزار بچے ہی ڈاکٹر بننے کا خواب پورا کر سکیں گے.
عبد اللہ بھواری کی اس کامیابی میں ان کے دادا دادی نانا نانی والدین وغیرہ کی دعاؤں کا خاص کردار ہے ان کی کامیابی سے ان کے گھر میں خوشی کا ماحول ہے، اپنے ہونہار فرزند کی نمایاں کامیابی پر ان کے والد مولانا عبد السمیع سلفی صاحب نے کہا کہ اللہ کا کرم ہے کہ نیٹ کے ذریعہ سیدھے کامیابی حا صل کر بہتر میڈیکل کالج میں داخلہ لینے جارہے ہیں، مدھوبنی شہر کے کثیر تعداد اقلیتی علاقہ میں عبد اللہ بھواروی پہلا طالب علم ہے.
ان کی اس کامیابی پر مبارکبادی دینے والوں میں مولانا حافظ صغیر مدنی، مولانا عمر فاروق قاسمی، ڈاکٹر زبیر سلفی، ماسٹر وصی احمد، ماسٹر شمیم احمد،رضوان اللہ، ہری دیو یادو، شمبھو کمار، ماسٹر خالد، ماسٹر حیدر، محمد وسیم، محمد فہیم، ابو اسامہ، ڈاکٹر عبادہ، مولوی نجم العین اسلامی، محمد سالم ایمانی وغیری کے نام شامل ہیں.