اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: محض ایک مذہب نہیں جینے کا ایک طریقہ بھی: شفیق الرحمٰن

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 17 June 2019

محض ایک مذہب نہیں جینے کا ایک طریقہ بھی: شفیق الرحمٰن

نئی دہلی(آئی این اے نیوز 17/جون 2019) سماجی کارکن شفیق الرحمٰن نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلام محض ایک مذہب نہیں جینے کا طریقہ بھی ہے۔انہو ں نے کہا کہ اسلام ذات پات،رنگ ونسل،علاقائی تعصب،فرقہ پرستی اور زبان کی بنیاد پر تفریق جیسی خامیوں کو درکنار کر مساوات کو بڑھاوا دیتا ہے،جو سیکولرزم اور جمہوریت کی پہچان ہے۔اسلام امن و شانتی کے ساتھ سب کے ساتھ مل کر پیارو محبت کے ساتھ رہنا سکھاتا ہےاور طاقت کے زور پر مذہب تبدیلی کیلئے منع کرتا ہے۔قرآن میں لکھا بھی ہیکہ ساری انسانیت ایک ہی جوڑے سے پیدا ہوئ ہے۔اسلام کے ماننے والوں کیلئے حکم ہیکہ وہ اسلام پر بھروسہ قائم رکھیں،پڑوسیوں کی قدر کریں اور ان کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں،غرباء کی مدد کریں اور جمہوریت کے خلاف بغاوت نہ کریں۔برائ کے خاتمے کیلئے اسلام میں ایک بہترین نظام ہےجو دشمن کےساتھ بھی  انصاف کرنے کا حکم دیتا ہے۔اسلام یہ بھی کہتا ہیکہ انصاف کرتے وقت مذہب اور ذات نہیں دیکھنی چاہئے۔قرآن کہتا ہیکہ الله خود دیکھ رہا ہے اس سے ڈرو اور انصاف کے راستے سے مت ہٹو۔شفیق الرحمٰن نے مزید کہا کہ اسلام دوسرے مذاہب کے خلاف تشدد کرنے سے منع کرتا ہے۔اسلام کہتا ہیکہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔