عبدالرحیم صدیقی
ـــــــــــــــــــــــــــ
لال گنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 17/جون 2019) لال گنج کوتوالی علاقہ کے بسہی اقبالپور باشندہ زوھیب ولد محمد عمران (18) اپنے مامو کیساتھ تھانہ گمبھیرپور کے آنوک گاؤں میں کسی کام سے گیا تھا، واپسی میں اسٹیٹ بینک کے قریب آرہی بائک کو بچانے کے چکر میں گاڑی پھسل گئی جس سے وہ گرگیا،
اس حادثہ میں زوھیب کو سر پر چوٹ آگئی، موقع پر موجود لوگوں نے سی ایچ سی لال گنج میں داخل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے حالت نازک دیکھ وارانسی کیلیے ریفر کردیا، وارانسی جاتے وقت زوھیب کی راستے میں موت ہوگئی، ماموں ریان کی حالت نازک ہے، جو وارانسی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں.
خبر سنتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا، زوھیب کی نماز جنازہ آج صبح آٹھ بجے گاؤں میں مولانا حبیب الرحمان صاحب نے ادا کرائی، جبکہ گاؤں کے ہی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، زوھیب اپنے پانچ بھائ اور ایک بہن میں سب سے بڑا تھا.