اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بجلی کے بغیر اونسی گوٹ کے لوگوں کا جینا دشوار!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 17 June 2019

بجلی کے بغیر اونسی گوٹ کے لوگوں کا جینا دشوار!

شرف الدین عبدالرحمٰن تیمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
مدھوبنی(آئی این اے نیوز 17/جون 2019) مدهوبنی ضلع کے اونسی گوٹ کی عوام تقریباً پندرہ دنوں سے گرمی کی شدت میں بغیر بجلی کے جھلس رہی ہے، عوام نے کئ بار فون، فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعہ بجلی محکمہ سے اسے درست کرنے کی شکایت کی لیکن بجلی محکمہ کے ذمہ داران نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ کر اب تک اونسی گوٹ کے جلے ہوئے ٹرانسفرمر کو بدلا نہیں جا سکا . آج اسی معاملہ کو لے کر عوام نے سڑک جام کر بجلی محکمہ کے خلاف خوب نعرہ بازی کرتے ہوئے ٹرانسفرمر کو جلد سے جلد بدلنے کی مانگ کی.
 نمائندہ سے بات کرتے ہوئے سابق مکھیا طالب الباری عرف دیوان جی نے کہا کہ ہم نے ایس ڈی او، تھانہ پربھاری اور ایم ایل اے کے ساتھ ساتھ کئ اعلی ذمہ داران کو خبر دی لیکن کسی نے بھی اس جانب کوئی توجہ نہیں دیا، رحمت اللہ خان اور مہیش مہتو نے بھی اسی طرح کی باتیں کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ٹرانسفرمر کو بدل کر تین سو کیبی کا ٹرانسفرمر لگایا جائے . ملی جانکاری کے مطابق یہ بات بھی سامنے آئ ہے کہ ٹرانسفرمر کو نہ بدلے جانے میں کہیں نہ کہیں اونسی گوٹ کے چند افراد کا بھی ہاتھ ہے جس کی وجہ سے اب تک ٹرانسفرمر کو نہیں بدلا جا سکا ہے.سڑک جام کر مظاہرہ کرنے والوں میں سابق مکھیا طالب الباری عرف دیوان جی،رحمت اللہ خان، احسان الحق، علقمہ خان، عظمت خان، افتاب عالم، دلارے خان، مہیش لال ساؤ، عبدالستار خان، سمیع خان، موسم خان نیر خان اور توصیف خان پیش پیش رہے.