اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دارالقرآن ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ مجلس عاملہ کی میٹنگ، نئے مکتب کے قیام سمیت نئے عہدیداران کا انتخاب!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 17 June 2019

دارالقرآن ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ مجلس عاملہ کی میٹنگ، نئے مکتب کے قیام سمیت نئے عہدیداران کا انتخاب!

جونپور(آئی این اے نیوز 17/جون 2019) دارالقرآن ایجوکیشنل ٹرسٹ مجلس عاملہ کی میٹنگ کا انعقاد گزشتہ روز صبرحد واقع ٹرسٹ کے کیمپ آفس میں ہوا۔جسمیں ٹرسٹ کے زیر اہتمام چل رہے مدارس و مکاتب میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کیلئے مکاتب پر نگراں کی تعیناتی،ماہانہ ٹیسٹ و ماہانہ تعلیمی رپورٹ تیار کرنے سمیت مکاتب کو اپگریڈ کرنے و نئے مکاتب کے قیام کیلئے ٹرسٹ سکریٹری امتیاز ممتاز ندوی نے تجویز پیش کی جنہیں عاملہ کی اکثریت نے پاس کردیا .
نئے اراکین عاملہ کیلئے تقریبا ۱۵ ناموں کو پیش کیا گیا جس میں ۴ اراکین کا انتخاب ہوا
میٹینگ کے اخیر میں ناظم عمومی و مکتب دینیات و دعوت و تبلیغ کا انتخاب ہوا جسمیں حافظ محمد طاہر صبرحدی کو ناظم عمومی ،حافظ عمید الحسن کو ناظم شعبہ مکتب دینیات و مولانا محمد آصف ندوی کو ناظم شعبہ دعوت و تبلیغ کیلئے منتخب کیاگیا۔مولانا عمران صدیقی ندوی صدر و مولانا امتیاز ممتاز ندوی سکریٹری کے ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے.