اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: چار دن سے جلا پڑا ہے ٹراسفارمر، گرمی سے لوگ ہیں پریشان!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 13 June 2019

چار دن سے جلا پڑا ہے ٹراسفارمر، گرمی سے لوگ ہیں پریشان!

پھولپور(آئی این اے نیوز 13/جون 2019) پھولپور قصبہ کے پاس چار دن سے دیہی علاقوں کی لائٹ گل ہے، ٹراسفارمر جلا پڑا ہے، تحصیل ہیڈکوارٹر کے نام پر نصب 33/11 بجلی کا سب اسٹیشن قائم کیا گیا ہے، جس پر پانچ ایم بی اے کا ٹراسفارمر لگا ہوا ہے، یہ ہفتہ کے روز جل گیا، جس کے بعد سے کوئی نیا ٹرانسفارمر نہیں لگایا گیا، چار دن سے بجلی گل ہونے سے لوگ پریشان ہیں، کہیں پانی کی ضروریات ہے تو کہیں اجالے کیساتھ پنکھے کی، اس شدید گرمی میں لوگوں کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں.
واضح ہو کہ پھولپور قصبہ کے ارد گرد دو درجن گاؤں کو جوڑنے والی شبانہ اعظمی سڑک پر بجلی کے سب اسٹیشن نصب کرنے سے بجلی فراہم کی جاتی رہی، قصبہ  اور سی ایچ سی بھی اس اسٹیشن سے منسلک ہے، یہاں پانچ میگاواٹ ٹرانسفارمر لگا ہوا تھا، جو اچانک رات کو جل گیا، ٹرانسفارمر کے جلنے کی وجہ سے اس اسٹیشن کے ساتھ منسلک علاقوں کی بجلی گل ہوگئی تھی، چار دن سے بجلی کے نہ ہونے نے پورے علاقے میں پانی کا ایک مسئلہ پیدا کیا ہے، اور ساتھ ہی گرمی کی شدت اور سورج کی تپش نے جینا دشوار کر دیا ہے، اس شدید گرمی کو دیکھتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ کو فوری طور پر ٹرانسفارمر کا بندوبست کرنا چاہئے، لیکن محکمہ افسران صرف کاغذی گھوڑا چلانے میں مصروف ہیں، لوگ کسی طرح جنریٹر لگاکر کرکے پانی بھر رہے ہیں، بجلی اور پانی کے ساتھ، پورے شہر کے قریب دو درجن گاؤں میں ہاہاکارمچا ہے.
 ایگزیکٹو انجینئر شیواجی سنگھ اور جے نکھیل شیکھر نے کہا کہ ٹرانسفارمر پانچ ایم بی اے کا ایشو ہوگیا ہے، جلد ہی لگ جائے گا، اور بجلی سپلائی شروع ہو جائے گی.