اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: حج ایک عظیم رکن اسے سیکھ کریں،.حج ٹرینر مولانا آفتاب عالم ندوی خیرآبادی کا عازمین حج سے خطاب!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 13 June 2019

حج ایک عظیم رکن اسے سیکھ کریں،.حج ٹرینر مولانا آفتاب عالم ندوی خیرآبادی کا عازمین حج سے خطاب!

سیتاپور(آئی این اے نیوز 13/جون 2019) حج ایک عظیم الشان عبادت اور دین اسلام کا اہم رکن ہے  اِسلامی عبادات میں حج کا مقام نہایت ارفع و اعلیٰ ہے۔ اِس میں اِجتماعیت کا حقیقی تصور پایا جاتا ہے حج پر جانے والے نہایت خوش نصیب ہیں وہ اللہ کے مہمان ہیں مذکورہ خیالات کا اظہار سرکاری حج ٹرینر الحاج مولانا آفتاب عالم ندوی خیرآبادی مبلغ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ نے کیا۔ وہ شھر میں  واقع مردہی ٹولہ میں واقع مسجد میں حج تربیتی کیمپ سے عازمین حج سے خصوصی خطاب کر رہے تھے۔

مولانا ندوی نے مزید کہا کہ آپ لوگ نہایت خوش نصیب ہیں کہ اللہ نے تمہیں حج کیلئے منتخب کیا ہے اسلئے اسے سیکھ کریں اور اللہ کا شکر ادا کریں مولانا آفتاب عالم ندوی نے مزید کہا عازمین حج سے کہا کہ جہاں جہاں بھی تربیتی کیمپ ہو اسمیں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں.
حاجی محمد یوسف نے حج و عمرہ کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ حج کا اِجتماع شوکتِ اِسلام اور اِتحاد اِسلامی کا عظیم مظہر ہے اور حج دراصل سفر آخرت کی یاد دلاتا ہے.
مفتی ابو الکلام نے اپنے خطاب میں کہا کہ قبولیت حج کیلئے اخلاص نیت شرط ہے اسلئے اپنی نیت کی اصلاح کی درستگی کریں اس موقع پر کافی تعداد میں عازمین حج موجود تھے۔