اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ٹرک کا ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہوکر کھائی میں پلٹا!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 25 June 2019

ٹرک کا ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہوکر کھائی میں پلٹا!

جون پور(آئی این اے نیوز 25/جون 2019) سرتپہاں تھانہ حلقہ کے سرائے محی الدین پور گاؤں کے قریب لکھنو۔بلیا شاہراہ پر ٹماٹر لادکر آرہے ٹرک کا پہیا بلاسٹ ہونے سے بے قابو ہوا ٹرک شاہراہ پر پلیا توڑتے ہوئے کھائی میں پلٹ گیا، جس میں ڈرائیور سمیت تین لوگ زخمی ہو گئے، حادثہ ہوتے ہی پہنچی پولیس نے زخمیوں کو علاج کیلئے شاہ گنج صحت مرکز میں داخل کرایا.
اطلاع کے مطابق اعظم گڑھ ضلع کے بندرا بازار رہائشی ببلو سمبھل ضلع سے ٹماٹر لادکر ٹرک سے واپس لوٹ رہا تھا، پیر کی الصبح ٹرک جیسے ہی شاہراہ کے مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچا تھا کہ ٹرک کا پہیا تیز آواز کے ساتھ بلاسٹ ہو گیا، ٹایر بلاسٹ ہوتے ہی ٹرک بے قابو ہو گیا اور شاہراہ کی پلیا کو توڑتے ہوئے گہرے گڈھے میں چلا گیا، حادثہ میں ڈرائیور محمد ماجد، محمد عثمان رہائشی اڈولی ضلع امروہا اور ببلو رہائشی بندرا بازار زخمی ہو گئے، مقامی لوگوں کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو ٹرک سے نکال کر علاج کیلئے شاہ گنج کے مردانہ اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے عثمان کی حالت نازک دیکھ بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا.