مولانا طاہر مدنی
ــــــــــــــــــــ
ممبئی(آئی این اے نیوز 27/جون 2019) انجمن طلبہ قدیم جامعة الفلاح، ایک انتہائی فعال، سرگرم اور متحرک انجمن ہے جو جامعہ کی خدمت مختلف جہتوں سے مسلسل کرتی رہتی ہے. انجمن کی ممبئی یونٹ نے خدمت جامعہ کے سلسلے میں ایک بہترین کڑی کا اضافہ کرنے کیلئے جامعہ کے معلمین و معلمات کی خاطر چار روزہ تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا، یہ ورکشاپ یکم جولائی تا 4 جولائی 2019 انعقاد پذیر ہورہی ہے. اس میں طریقہ تدریس،
تدریسی مسائل، نمونے کے اسباق، مشاہیر اہل علم کا طریقہ تعلیم و تربیت، جدید تعلیمی تجربات، رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کا اسوہ تعلیم و تربیت، زیر درس مضامین کی منصوبہ بندی اور مختلف مضامین کی تدریس کے طریقے پر فکری اور عملی گفتگو ہوگی. اس ورکشاپ میں ڈاکٹر محمود صدیقی، ڈاکٹر سعود عالم قاسمی، ڈاکٹر عبید اللہ فہد فلاحی، ڈاکٹر آفاق ندیم، ڈاکٹر افضال فلاحی اور مولانا انعام اللہ فلاحی وغیرہ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں. رمضان سے قبل ہی معلمین و معلمات کو پروگرام کا خاکہ فراہم کردیا گیا تھا اور اس کے لحاظ سے ہوم ورک کی تاکید کردی گئی تھی تاکہ ورکشاپ زیادہ کارگر ہو سکے.
ممبئی یونٹ کے ذمہ داران جناب مولانا عبد البر اثری فلاحی اور جناب خالد مخدومی ورکشاپ کو کامیاب بنانے کے لیے اس موقع پر تشریف لا رہے ہیں، پچھلے کئی ماہ سے یہ حضرات اس سلسلے میں سرگرم عمل ہیں اور ماہرین سے رابطے میں ہیں. جامعہ میں اس طرح کی ورکشاپ اور تربیتی پروگرام کا انعقاد ہوتا رہتا ہے تاکہ معلمین و معلمات ری فریش ہوتے رہیں اور جدید تعلیمی تجربات سے واقف رہیں. کسی تعلیمی ادارے کے معیار کو بلند کرنے میں اہم رول اساتذہ ہی کا ہوتا ہے. اس لیے اس طرح کے پروگرام کا انعقاد بہت مفید اور کار آمد ہوتا ہے. امید ہے تعلیمی سال کے آغاز میں اس اہم تدریسی ورکشاپ کا انعقاد بہت مفید ثابت ہوگا، اللہ تعالٰی ذمہ داران انجمن کو جزائے خیر سے نوازے اور اس اہم پروگرام سے معلمین و معلمات کو فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے آمین.