اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مہراج گنج: حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کا اقلیتی تعلیمی سمینار کل!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 27 June 2019

مہراج گنج: حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کا اقلیتی تعلیمی سمینار کل!

آنندنگر/مہراج گنج(آئی این اے نیوز 27/جون 2019) مشرقی یوپی کی مشہور و معروف فلاحی ادارہ حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے کل بعد نماز جمعہ اسکالرس اکیڈمی بائی پاس روڈ آنند نگر میں اقلیتی تعلیمی سمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس کی صدارت عالیجناب شمس الضحی خان چیف ٹرسٹی
حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ و نظامت کے فرائض عالیجناب رفیع اللہ صاحب انجام دیں گے۔
جس میں مہمان خصوصی عالیجناب محمد ہاشم صاحب (آئی۔ ایف۔ ایس) افسر و مہمان اعزازی عالیجناب الحاج محمد اشرف صاحب سابق حج والینٹئر گورنمنٹ آف اتر پردیش مہمان ذی وقار عالیجناب الحاج سید ارشد صاحب فاونڈر ڈائریکٹر اسکالرس اکیڈمی تشریف لارہے ہیں۔ جو طلباء وطالبات کو (UPSC) سول سروسز میں حصہ داری کو یقینی بنانے کے لئے اپنے تجربات کو شیئر کریں گے ۔
آپ تمام حضرات سے پُرخلوص درخواست ہے کہ شرکت فرما کر پروگرام کو کامیاب بنائیں۔