سیف الاسلام مدنی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
موجودہ دور میں ذرائع ابلاغ میں حد درجہ ترقی ہوئی ہو، اخبارات جرائد، رسائل، ماہنامہ، اور پھر انٹرنیٹ کی وسیع و عریض دنیا جسنے دنیا کے کونوں کو ملا کر رکھ دیا.
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اپنی بات دوسروں تک پہنچانے میں جرائد و رسائل کا بڑا کردار رہا ہے،جو عام طور سے ماہانہ، سہ ماہی، ششماہی،بھی ہوتے ہیں، ملک بھر سے بے شمار ماہنامے شائع ہوتے ہیں، جو مختلف زبانوں پر محیط ہے، زیر نظر سہ ماہی مجلہ، نئی روشنی، ہمارے عزیز اور فاضل دوست جناب سلمان کبیر نگری کی ادارت میں شائع ہوتا ہے، جس کے اہداف و مقاصد عین اسلامی ہیں،
جسکے مشمولات، کلی طور پر عبث اور لغویات سے گریز کرتے ہوئے، اسلامی تعلمیات، نیز علمی ادبی، اصلاحی، امور پر مشتمل ہیں، اس مجلہ کا مطالعہ کرنے کے بعد بجا طور پر معلوم ہوا کہ موصوف مدیر محترم، سلمان کبیر نگری نے اسکو باوقار، اور معیاری بنانے میں حد درجہ عرق ریزی اور انتظامی امور میں گیرائی سے کام لیا ہے، کسی بھی مجلہ کو شائع کرانے، سنوارنے اور متعارف کرواکر ملک کے گوشے گوشے، میں، پہونچانے کے لئے محنت مشقت حسن اخلاق، نیز حسن تدبیر کی ضرورت پیش آتی ہے، جس میں موصوف کھرے اترے ہیں.
برادران اسلام سے گزارش ہیکہ کہ اس مجلہ کو خریدیں دوست احباب و متعلقین کو، ھدیہ میں پیش کریں، اسلامی تعلیمات کو گھر گھر تک پہونچانے میں ادارہ کی مدد کریں، اور ایک دینی تحریک کے حصہ دار بنیں.