جون پور(آئی این اے نیوز 16/جون 2019) لائن بازار تھانہ حلقہ کے رام دیال گنج بازار میں گزشتہ11جون کی شب میں پرانی رنجش کو لیکر اسکارپیو سوار نوجوان پر چلائی گئی گولی سے زخمی نوجوان کی گزشتہ شب وارانسی میں علاج کے دوران موت ہو گئی، نوجوان کی موت کی خبر ملتے ہی پورے علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔معاملے میں پولیس نے سنجیدگی دکھاتے ہوئے لائن بازار سے لیکر مڑیاہوں اور رام پور تھانے سمیت مقتول کے گاؤں میں پی اے سی تعینات کر دی گئی ہے۔
واضع ہو کہ رام پور تھانہ حلقہ کے جمالاپور پٹی گاؤں رہائشی روشن سنگھ اور شوربھ سنگھ کے درمیان کسی بات کو لیکر کئی سالوں سے رنجش چل رہی تھی۔گزشتہ 11جون کو شہر کے کسی تقریب میں دونوں دشمن آمنے سامنے ہو گئے تھے جس کے بعد سوربھ بچ کر اپنی اسکارپیو سے گھر بھاگنے لگا لیکن روشن سنگھ نے مرزاپور۔جونپور شاہراہ کے مذکورہ گاؤں کے قریب سرراہ اپنے سرکاری سکیورٹی گارڈ کی کاربائین سے نصف درجن گولیاں سوربھ سنگھ کو مار دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیاتھا، حالانکہ پولیس نے معاملے میں گولی سرکاری گارڈ کی کاربائین چھینا چھپٹی کے دوران گولی چلنے کی بات کہہ رہی ہے۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے زخمی کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں سے ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے وارانسی کے ٹرامہ سینٹر میں ریفر کر دیا تھا۔گزشتہ شب ٹرامہ سینٹر میں علاج کے درمیان سوربھ سنگھ کی موت ہو گئی، سوربھ سنگھ کی موت کی خبر ملتے ہی پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور دونوں فریق میں کشیدگی کو دیکھتے ہوئے اعلی افسران نے موقعہ واردات سے لیکر گاؤں تک پولیس و پی اے سی تعینات کر دیا ہے۔