اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: کیامدارس اسلامیہ کے نصاب میں تبدیلی کی ضرورت ہے؟

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 15 June 2019

کیامدارس اسلامیہ کے نصاب میں تبدیلی کی ضرورت ہے؟

فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سچر کمیٹی کے رپورٹ کے مطابق ھندوستان کے مدارس اسلامیہ میں 4%فیصد سے کم مسلمانوں کے بچے تعلیم حاصل کررھے ھیں، جبکہ مسلمان بچوں کی ایک بڑی تعداد تعلیم سے محروم ھے، تقریبا 40% مسلمان بچے اسکول کامنہ تک نہیں دیکھا، اور جو مسلمان تعلیم یافتہ بھی ھیں وہ بھی ملازمت سے محروم ھیں، یہ بات سچ ھے کہ جب کسی جھوٹ کو عام کیاجائے اور جھوٹ بولنے والوں کی کثرت ھو، تویقینا اس میں شک ھوجاتاھے ایا یہ توسچ تو نھیں اتنی بڑی تعداد توجھوٹ بول نھیں سکتی، یھی حال موجودہ زمانہ کے مدارس اسلامیہ کے طلباء اور مدارس کے نصاب کے ساتھ معاملہ کیاجارھاھے، ایک جھوٹ بولا گیا کہ مدارس اسلامیہ کے ذمہ داران طلباء کی زندگیوں کو برباد کررھے ھیں، پھر اس جھوٹ کی تحقیق کئے بغیر زور وشور سے اس جھوٹ کوفروغ دیاجانے لگا، اغیار تواغیار اپنے بھی شک میں پڑ گئے،
کیا واقعی مدرسوں میں پڑھنے والوں کی زندگیاں تاریک ھیں، انھیں جدید تعلیم نھیں دی جاتی، مدارس اسلامیہ کے طلباء کے روشن مستقبل کاجھوٹانعرہ لگاکر کچھ فاسد اغراض تھے، جوپنھاں تھے، ان مخفی رازوں سے ھمارے مسلمان نادانی کے بناپر نھیں سمجھ پائے، اور ان کی راگ میں راگ ملاکر الاپنے لگے، کہ مدرسوں میں سائنس کمپوٹر، اور جدید علوم فنون کی تعلیم دی جائے، ذرا ان نادان لوگوں سے جومدارس کے نصاب کو بدلنے کی بات کرتے ھیں بڑے ادب سے ھم یہ پوچھتے ھیں، رات ودن آپ کو مدرسوں میں تعلیم حاصل کرنے والےچار فیصد طلباء کی فکر ستاتی رھتی ھے، کیا کبھی آپ کو فکر ھوئی کہ مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد گلیوں اور ھوٹلوں میں اور دوسری جگھوں میں ننھے منھے مسلم بچے کام کررھے ھیں، تعلیم سے کوسوں دور ھیں، کیاکبھی ان کی بھی فکر ھوئی، اغیار کے گمراہ کن مشوروں میں آکر کیا آپ مدرسوں کو اصلی شکل ھٹاکر اسکول میں تبدیل کرنا چاھتے ھو، مدارس کا قیام قرآن وحدیث میں مھارت پیداکرنے والے افراد کوتیار کرناھے، ھمیں طلباء کوھمہ تن گوش ھوکر قرآن وحدیث میں بصیرت حاصل کرنے کاموقع دو، کمپوٹر اور انگلش اورسائنس کالالیپاپ دکھاکر ھمارے مدارس کے طلباء میں قرآن وحدیث کی بصیرت کو ختم نہ کرو، مدارس اسلامیہ کے نصاب میں کسی قسم کی تبدیلی کی بالکل ضرورت نھیں، اولا توان طلباء کو پوری توجہ کے ساتھ قرآن وحدیث کی تعلیم حاصل کرنے دو، کیونکہ دین کی تبلیغ کرسکے گا جب دین کے مھارت ھوگی،تبھی اسلام پر کئے جانے والے اعتراض کاجواب دینے پر قادر ھونگے، لیکن اگر ھم نے کمپوٹر، سائنس اور جدید علوم بھی ساتھ ساتھ دلانے کی کوشش کرینگے، تو نہ خدا ھی ملا نہ وصال صنم، ھمارے یہ طلباء نہ شریعت میں مھارت رکھ پائینگے اور نہ ھی جدید علوم پر مھارت ھوگی، پھلے ان طلباء کو دینی علوم میں مھارت پیدا کرنے دو،
میں اس بات کا بالکل منکر نھیں کہ جدید علوم وفنون کی ضرورت نھیں یقینا ضرورت ھے،لیکن پھلے ان طلباء کو اپنی اصلی تعلیم میں ماھر ھونے دو، پھر اسلامی ماحول میں رہ کر اسلامی کالج کی ضرورت تھی، کیونکہ مدرسہ میں پڑھنے والے طلباء کا ذھن وسیع ھوجاتا ھے، جدید تعلیم کو سیکھنے اور سمجھنے میں آسانی ھوتی ھے، الحمدللہ کچھ لوگوں نے عقل مندی کا ثبوت دیا کہ مدرسہ کے فارغ ھونے والے حافظ طلباء کے لئے ڈاکٹری کی تیاری کراتے ھیں، الحمد للہ کچھ حافظ حال ھی میں ایم بی بی ایس ڈاکٹر میں داخلہ لینے میں کامیاب ھوئے، مدارس کے طلباء میں صلاحیت پوشیدہ ھیں، بس اسے صحیح رخ دینے کی ضرورت ھے، وہ دن دور نھیں جب انھیں مدرسوں کے طلباء ڈی ایم اور ایس ڈی ایم بنیں گے، لیکن ضرورت اس بات کی ھے اس پوشیدہ صلاحیتوں کا صحیح استعمال کیا جائے، ایسے کالج کے قیام کی سخت ضرورت ھے جھاں مدارس کے طلباء بھی جدید تعلیم حاصل کریں،برائے کرم مدارس کو مدارس ھی رھنے دیں سوفیصد مدارس اسلامیہ اپنے مشن میں کامیاب ھیں، اغیار کے زھریلہ بول کو سمجھو، انھیں مدارس اسلامیہ کے طلباء کے روشن مستقبل کی بالکل فکر نھیں، وہ تمھارے مدارس کو اس کی اصلی شکل سے ھٹاکر کالج کی شکل دینا چاھتے ھیں، انھیں یہ نھیں پسند کہ دین کے ماھر علماء پیدا ھوں، اگر مسلم نوجوانوں کی فکر ھوتی تو مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد ایسی ھے جو تعلیم سے دور ھے، ان کے لئے کوئی اھم کوشش کرتے،مدارس سے ایم بی بی ایس ڈاکٹر نکلنا توالحمد للہ شروع ھوگئے، قوم اگر عقل مندی ودانش مندی کا ثبوت دے، اور پوشیدہ صلاحیتوں کو صحیح رخ کی طرف پھیراجائے تو یہ شکوہ بھی مدارس سے دور ھوجائے گا کہ جدید تعلیم میں مدارس اسلامیہ کے طلباء ماھر نھیں، میں پورے یقین کے ساتھ کھتاھوں عصری درسگاھوں کے طلباء اور مدارس کے طلباء کااگر ذھنی موازنہ کیاجائے، تو مدارس کے طلباء فائق ھونگے، اللہ سے یھی دعاھے قوم مسلم کو صحیح سمجھ دے ...آمین...