ماہ شوال بڑی برکت و فضیلت والا مہینہ، شوال کے چھ روزے سنت و مستحب ہیں!
محمد فرقان
ـــــــــــــــــ
بنگلور(آئی این اے نیوز 15/جون 2019) ماہ شوال المکرم اپنی برکت و فضیلت کے ساتھ ہمارے اوپر سایہ فگن ہے۔ ماہ شوال بڑی فضیلتوں والا مہینہ ہے۔جس کی پہلی رات لیلۃ الجائزہ ہے اور پہلا دن عید الفطر کا ہے۔اسی لئے اس ماہ کو ”ماہ فطر“ بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اشہر حج یعنی حج کے مہینے تین ہیں۔ جن میں سب سے پہلا شوال المکرم، دوسرا ذوالقعدہ اور تیسرا ذوالحجہ کا پہلا عشرہ ہے۔
شوال المکرم سے ہی حج کی تیاریاں شروع ہوجاتی ہیں اور بہت سے لوگ ماہ شوال میں حج کیلئے رخت سفر باندھتے ہیں۔مذکورہ خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین، شیر کرناٹک، شاہ ملت حضرت مولانا سید انظر شاہ قاسمی مدظلہ نے کیا۔
شاہ ملت نے فرمایا کہ حج کے مہینوں میں ماہ شوال المکرم کا ہونا یہ نہایت عظمت و فضیلت کی دلیل ہے۔ مولانا نے فرمایا ماہ شوال کے چھ روزے سنت و مستحب ہیں، فرض و واجب نہیں۔اگر کوئی نہ رکھے تو وہ گنہگار نہیں ہوگا۔ لیکن احادیث میں شوال کے روزوں کی بڑی فضیلت بیان کی گئی ہے۔ مولانا نے حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ جو شخص عید الفطر کے بعد ماہ شوال کے چھ روزے رکھے، اس کو پورے سال روزے رکھنے کا ثواب ملے گا۔کیونکہ امت محمدیہ ﷺ کو ہر ایک نیکی کا ثواب دس گنا بڑھا کر دیا جاتا ہے۔ لہٰذا رمضان کے تیس روزوں کا ثواب دس مہینوں کے روزوں کے برابر اور شوال کے چھ روزے دو مہینوں کے روزوں کے برابر ہے۔
مولانا شاہ قاسمی نے فرمایا جیسے جیسے قیامت قریب آرہی ہے مسلمان دین و اسلام، عبادت و ریاضت سے دور بھاگتا چلا جارہا ہے۔ افسوس کی بات ہیکہ جن لوگوں نے رمضان المبارک میں اپنے تمام گناہوں سے توبہ کیا اور عبادت و ریاضت میں لگے رہے آج وہی لوگ عید کا چاند نظر آتے ہی غائب ہوگئے۔ اب مسجدیں ویران پڑی ہیں، جہاں رمضانی مسلمان نماز پڑھا کرتے تھے وہ جگہ رو رہی ہے۔ شاہ ملت نے فرمایا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ رمضان کے بندے ہیں رحمن کے نہیں کیونکہ رحمن کے بندے تو پورا سال عبادت کیا کرتے ہیں۔ مولانا نے دوٹوک فرمایا کہ مسلمانو! رحمن کے بندے بنو رمضان کے نہیں۔ رمضان المبارک کے بعد بھی ہمیں اللہ سے تعلق قائم رکھنا چاہئے۔ مولانا نے فرمایا کہ ہماری تباہی و بربادی کی وجہ یہی ہے کہ ہم نے سینما گھر، عیاشی کے اڈوں کو آباد کر رکھا ہے اور مساجد و مدراس، خانقاہ و مراکز کو ویران کردیا ہے۔ لہٰذا اب ضرورت ہیکہ ہم اللہ کی طرف رجوع ہوں اور اس سے معافی مانگتے ہوئے توبہ و استغفار کریں۔ اور رمضان المبارک کی طرح مکمل نہیں تو کچھ کم ہی سہی اپنے اوقات عبادت و ریاضت میں گزاریں اور گناہوں سے بچیں۔ مولانا سید انظر شاہ قاسمی نے دوٹوک فرمایا کہ مسلمان ربانی بنیں رمضانی نہ بنیں۔