ثاقب اعظمی شیوراج پور
ــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 29/جون 2019)اعظم گڑھ ضلع کے شیوراج پور گاؤں رہائشی محمد سرفراز سلمہ کا داخلہ مادر علمی دارالعلوم دیوبند میں ہوگیا ہے، جہاں سے علمی پیاس بجھانے کی ہر ایک طالب علم کی خواہش ہوتی ہے اور کیوں نہ ہو کہ وہ ہندوستان میں جامعہ ازہر مصر کی حیثیت کا حامل ہے، مزید دارلعلوم دیوبند ایشیاء کا ایک ایسا عظیم ادارہ ہے جو صرف مدرسہ کےنام سے ہی نہیں جانا جاتا ہے بلکہ دارالعلوم دیوبند ایک تحریک بھی ہے جس کے بانین نے ملک ھندوستان کی آزادی میں اپنی جانوں کی قربانی دی، جہاں سے تعلیم یافتہ حضرات پوری دنیا میں اپنی خدمات کے ذریعہ اس کی شہرت کا ذریعہ بنے ہوئے ہیں.
واضح ہو کہ محمد سرفراز سلمہ نے عربی کی ابتدائی تعلیم مدرسہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے حاصل کی، بعدہ عربی ہفتم میں داخلہ کیلیے رخ کیا، گزشتہ دنوں جیسے ہی رزلٹ منظر عام پر آیا تقریباً آٹھ سو لوگوں کے درمیان محمد سرفراز کو علمی پیاس بجھانے کا موقع ملا.
محمد سرفراز نے نمائندہ سے گفتگو کے دوران بتایا کہ میری اس کامیابی کے پیچھے مشفق اساتذہ اور والدین کا ہاتھ ہے، میں ان کا بے حد شکرگزار ہوں.
آئی این اے نیوز سرفراز سلمہ کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہے اور دعا گو ہے اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ موصوف کو اللہ تعالی علم نافع اور عمل صالح سے نوازے آمین.