اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جامعہ فلاح دارین کے طلباء نے کیا جامعہ اور ضلع کا نام روشن!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 29 June 2019

جامعہ فلاح دارین کے طلباء نے کیا جامعہ اور ضلع کا نام روشن!

رپورٹ :محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــ
بلاسپور/مظفر نگر(آئی این اے نیوز29/جون 2019) مغربی یوپی کا مشہور و معروف علمی ادارہ جامعہ فلاح دارین جو ضلع مظفر نگر کے موضع بلاسپور میں قائم ہے، ماشاءاللہ اس مدرسہ کے طلباء نے بڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 16 طلباء میں 13طلباء کا مادرعلمی ایشیاء کے عظیم مرکز دارالعلوم دیوبند کے اندر دورہ حدیث شریف میں داخلہ کراکر اپنی اور اپنے جامعہ کی تعلیمی قابلیت کا لوہا منوایا اور پہلا موقع جب اتنی بڑی تعداد میں دارالعلوم دیوبند کے اندر اور وہ بھی دورہ حدیث شریف کے لیے اتنے طلباء کا داخلہ ہوا ہے، جس سے پورے جامعہ اور متعلقین جامعہ و اساتذہ میں خوشی سماں بنا ہوا ہے، ہر کسی کی کی زبان پر اسی کامیابی کے چرچے ہیں.
جامعہ کے ناظم تعلیمات مولانا عابد یسع مظاہری نے نمائندہ کو اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ فلاح دارین یہ مغربی یوپی کا مشہور و معروف ادارہ جس کے بانی و مہتمم حضرت مولانا محمد اسماعیل صادق صاحب اور صدر مدرس حضرت مولانا میر زاہد صاحب قاسمی ہیں، جن کی دیکھ ریکھ میں یہ ادارہ اپنا تعلیمی سفر بحسن خوبی اچھی تعلیم اور اچھی تربیت کے ساتھ جاری و ساری ہے، جس کا نتیجہ ہے کہ الحمدللہ اس سال جامعہ کے 16 طلباء نے دورہ حدیث شریف کے لیے داخلہ فارم کی کارروائی کی تھی جن میں سے الحمدللہ 13 طلباء کا داخلہ ہوا اور 2  طلباء کا داخلہ دارالعلوم وقف میں ہوا یعنی 99٪ فیصدی طلباء نے مادر علمی دارالعلوم دیوبند و وقف کے داخلہ امتحان کے نتائج میں کامیابی حاصل کرکے مدرسہ کا نام روشن کیا.
داخلہ ہونے والے طلباء میں محمد عادل دہلی، نعیم احمد مظفرنگری، طارق جےپوری، امام الدین ہردوئی، شاہد شاملی زکریا، حسین گورکھپوری، عثمان دہلی، عبدالواحد، سہیل، ابوذر شاملی، فیصل ندیم، سعدان، آفاق، اعجاز وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں.