اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ملک کے مختلف ریاست اور اضلاع میں مجلس احرار اسلام ہند کا قیام!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 19 June 2019

ملک کے مختلف ریاست اور اضلاع میں مجلس احرار اسلام ہند کا قیام!

تاج ختم نبوت کی حفاظت مجلس احرار کا اولین مقصد: قائد الاحرار مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی
لدھیانہ(آئی این اے نیوز 19/جون 2019) مجلس احرار اسلام ہند کے صدر دفتر جامع مسجد لدھیانہ سے جاری احکامات کے مطابق ملک کے کئی ریاست اور اضلاع میں مجلس احرار اسلام ہند کا قیام عمل میں آیا۔ نیز مقامی رضاکاران احرار کو ذمہ داری بھی سونپی گئی،
شاعر اسلام مولانا مجاہد حسنین حبیبی کو مجلس احرار اسلام صوبۂ بہار کا صدر اور اور مولانا عبد المنان قاسمی کو صوبۂ بہار کا جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا۔ نیز تحفظ دین میڈیا سروس کے ڈائریکٹر حافظ ضیاء الرحمن فاروقی کو صوبۂ مہاراشٹر کا نائب صدر اور ضلع بیڑ سے تعلق رکھنے والے مولانا عبد المقتدر قاسمی کو صوبائی جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا۔ اسی طرح نانڈیڈ سے تعلق رکھنے والے مولانا سید عمیر ندوی ناظم مدرسہ گلشن فاطمہ للبنات کو مجلس احرار کا جوائنٹ سکریٹری اور مجلس احرار اسلام کرناٹک کے صدر، معروف عالم دین، شاہ ملت مولانا سید انظر شاہ قاسمی کے خادم خاص اور مرکز تحفظ اسلام کے ڈائریکٹر محمد فرقان کو ضلع بنگلور کا صدر نامزد کیا گیا۔ یہ تمام تقرری امیر احرار مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نقشبندی کے ائمہ پر کیا گیا۔ اس موقع پر قائد الاحرار نے فرمایا کہ مجلس احرار اسلام ہند کا اولین مقصد تاج ختم نبوت ؐکی حفاظت اور دشمن عناصر کو بے نقاب کرنے کے ساتھ مظلوموں کی مدد کرنے اور عوام بل خصوص ملک کی اقلیتوں کو خوف سے دور باوقار زندگی گزارنے میں نمایا کردار ادا کرنا ہے۔شاہی امام نے فرمایا کہ مجلس احرار نے ہمیشہ اپنے بانیان رئیس الاحرار مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی ؒاور سید الاحرار مولانا عطاء اللہ شاہ بخاریؒ کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے ملک و ملت کے طول و عرض میں نمایاں خدمات انجام دیں ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب رضاکاران احرار بھی اسکے پابند ہونگے۔ اس موقع پر مجلس احرار اسلام ہند کے جنرل سیکرٹری، نائب شاہی امام مولانا عثمان لدھیانوی، شاہی امام کے پرسنل سیکرٹری محمد مستقیم احراری وغیرہ موجود تھے۔