اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جمہوریت نہیں، دین حق کے علم بردار تھے مرسی علیہ الرحمۃ: آئی وائی ایف

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 19 June 2019

جمہوریت نہیں، دین حق کے علم بردار تھے مرسی علیہ الرحمۃ: آئی وائی ایف

مبشر خان
ـــــــــــــ
نئی دہلی(آئی این اے نیوز 19/جون 2019) مصر کے سابق صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی دوران قید وفات پراسلامک یوتھ فیڈریشن(آئی وائی ایف) کے قومی صدرمحمد وجیہ القمر نے ا ن کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ”ان کی آزمائشوں بھری زندگی اور موت حق کی راہ میں پیش کی جانے والی قربانیوں کی ایک عظیم مثال ہے۔“  انہوں نے فرمایا کہ یہ ان کا جذبہ جہاد اور شوق شہادت ہی تھا جس کی بدولت وہ اس مرتبہ بلند پر فائز ہوئے۔اس موقع سے انہوں نے اخوان المسلمین کے مشہور نعرہ  ’اللہ ہمارا مقصود ہے، رسول ﷺ ہمارے قائد ہیں، قرآن ہمارا دستور ہے،
جہاد ہمارا راستہ ہے، شہادت ہماری آرزو ہے‘ کو یادکرتے ہوئے فرمایا کہ جذبہ جہاد اور شوق شہادت کے بغیر کوئی بھی پائیدار اسلامی انقلاب برپا نہیں کیا جا سکتا۔
مسلم نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے انہوں نے فرمایا کہ ہم کو تعزیتی نشستوں اور غائبانہ نماز جنازہ کے ذریعہ اپنے آپ کو محض وقتی تسلی دینے کے بجائے ڈاکٹرمرسی کی زندگی کے مقصدکو سمجھنا چاہئے نیز تحریک الاخوان المسلمون کے نصب العین کو حاصل کرنے کی شعوری جدوجہد کرنی چاہئے۔جو لوگ مرسی کو جمہوریت کا علم بردار بتا رہے ہیں وہ دراصل ان کی شخصیت کو مجروح کررہے ہیں اور ان کے ذریعہ دی گئی بے مثال قربانیوں کا مذاق اڑا رہے ہیں۔مزید براں اسلامی جماعتوں و تحریکوں کو یہ چاہئے کہ جس طرح سے وہ مرسی رحمۃ اللہ علیہ کے لیے غائبانہ نماز جنازہ اور تعزیتی نشستوں کا اہتمام کر رہی ہیں، ویسے ہی کشمیر،افغانستان، برما، فلسطین،یمن، شام اور عراق وغیرہ میں شہید ہونے والے مجاہدین کے لیے بھی انہیں ان چیزوں کا اہتمام کرنا چاہئے نہ کہ اصل مجاہدین کی شہادت کے موقع پرخوف، خاموشی اور مصلحت کی چادر تان لینی چاہئے۔ان جماعتوں کو چاہئے کہ وہ جس طرح بین الاقوامی سانحات پراپنے رد عمل یا جذبات کا اظہار کرتی ہیں، اسی طرح ملکی سانحات و واقعات پر بھی اپنامثبت ردّ عمل ببانگ دہل پیش کریں۔