اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دنیا کے تمام مذاہب تشدد کے خلاف اور امن کے حامی ہیں:محمد جاوید

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 19 June 2019

دنیا کے تمام مذاہب تشدد کے خلاف اور امن کے حامی ہیں:محمد جاوید

نئی دہلی(آئی این اے نیوز 19/جون 2019) سماجی کارکن محمد جاوید نےکہا کہ  دنیا کے تمام مذاہب تشدد کے خلاف اور امن کےحامی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں جب دنیا دہشت گردی،تشدد،عدم رواداری کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر ہے۔خدا کے بھیجے ہوئے پیغمبروں نے عدم تشدد،ہم آہنگی اور امن و شانتی کے پیغام کو عام کیا۔مہاتما گاندھی امن کے پیغام کو عام کرنے میں سر فہرست ہیں۔مذہب کے اہم جز نیکی،رواداری،ہم آہنگی ہیں۔تمام مذاہب برابر اور اچھے ہیں۔ بس اکثر مذہب کے ماننے والے مختلف عقیدے کے لوگوں کے درمیان کھائ حائل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔گاندھی جی نے تشدد کے خلاف اہنسا کا راستہ اپنایا۔پوری دنیا ایک کنبہ ہے۔ تمام مذہب انسانیت کی بات کرتے ہیں جیسے پیارو محبت،رواداری،رحم دلی اور انسانیت تمام مذہب کا عقیدہ ہے۔ ہمیں تشدداورنفرت سے پرہیز کرنا چاہئے۔بہرحال تمام عقیدے والوں کو پیار،انسانیت اور ہمدردی کے ساتھ سب کے ساتھ پیش آنا چاہئے۔ہندوستانی نظریے سے سے دیکھا جائے تو ملک کے تکثیری سماج کو سب سے پہلے ایک ہی آواز میں کہنا چاہئے کہ سب سے پہلے وہ ہندوستانی ہیں۔اس کے بعد ہندو،مسلمان اور عیسائی ہیں۔کیونکہ یہ ملک ہماری جائے پیدائش ہے۔ہر ہندوستانی کو امن و شانتی اور اصول و ضوابط میں رہتے ہوئے بھائ چارے عدم تشدد کے قیام کیلئے کوشش کرنی چاہیے۔افرا تفری کے دوران تمام انسانیت اور ممالک کومذہب ،ذات اور سرحد سے اوپر اٹھ کر انسانیت کے دائرے میں رہتے ہوئے امن کے قیام کیلئے کوشش کرنی چاہیے۔کل ملا کر تمام مذاہب کو امن کے قیام کیلئے اور تشدد کی مذمت کیلئے متحد ہونا چاہیے.محمد جاوید نے مزید کہا کہ آئیے ہم سب مل کر یکساں مقصد کیلئے سر جوڑ کر بیٹھیں۔آئیے ہم اپنے ذہن کو سچے علم کی پیاس بجھانے کیلئے یکجا کریں۔ایک ہندوستانی کہتا ہیکہ کتنا اچھا محسوس ہوتا ہے جب بہن بھائی متحد ہوکر ایک ساتھ رہتے ہیں۔