اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دھن گھٹا پولیس نے گؤ کشی کے شاطر انعامی ملزم کو مدبھیڑ میں کیا گرفتار!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 30 June 2019

دھن گھٹا پولیس نے گؤ کشی کے شاطر انعامی ملزم کو مدبھیڑ میں کیا گرفتار!

دھن گھٹا/سنت کبیر(آئی این اے نیوز 30/جون 2019) پولیس کپتان آکاش تومر کے ذریعہ چلائی جا رہی ملزمان کے خلاف سخت مہم و اڈیشنل ایس پی کی نگرانی اور سی او دھن گھٹا کے حکم پر گذشتہ رات پچیس ہزار کے انعامیہ ملزم کی  چوری کے جانوروں مع پیکپ کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے. 
خبروں کے مطابق مقامی تھانہ میں منعقد پریس کانفرنس میں تھانہ انچارج دھن گھٹا رڑویر کمار مشرا نے بتایا کہ مخبر سے اطلاع صوبہ بہار جانے کی فراق میں ایک پیکپ پر جانور لاد کر صوبہ بہار لے جایا جارہا ہے تھانہ انچارج دھن گھٹا رڑویر کمار مشرا کو ملی، اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج اپنے ہمراہی کانسٹیبل متھلیش مشرا ،شیلیندرہ کمار یادو، ایس آئی ہریش تیواری سمیت مقامی تھانہ حلقہ بیجناتھ پور تراہے پر پہونچے اور بنسواری گاؤں پولیس چوکی انچارج کو موقع پر پہونچنے کی خبر دے دی گئی۔
مخبر کے ذریعہ تصدیق شدہ پیکپ کی جانب جیسے ہی پولیس ٹیم آگے بڑھی پیکپ میں سوار لوگوں نے پولیس ٹیم کو للکارتے ہوۓ بم سے حملہ کر ،گاۓ گھاٹ کی طرف بھاگنے لگے۔ تھانہ انچارج دھن گھٹا کی گھیرا بندی میں پکپ سے بھاگ رہے ملزم گرفتار کر لیےگئے۔
 گرفتار ملزمان نے گاۓ کی تشکری کی بات قبول کر لی ہےتھانہ انچاچ نے بتا یاکہ
مذکورہ ملزمان ہمتاز ولد محمد رفیع اور دوسرے کا نام بشارت ولد دلشیر ہے۔
دونوں ملزمان تھانہ دھن گھٹا کے میلی گاؤں کے باشندہ ہیں، ہمتاز کی جامہ تلاشی میں ایک عدد ریوالور دو عدد زندہ کارتوس اور چھ عدد غیر قانونی جانور اور آٹھ عدد زندہ بم  پاۓ گئے۔
تھانہ انچارج نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے ملزمان کے خلاف تھانہ دھن گھٹا میں
293/19دفعہ307تعزیرات ہند294/19دفعہ3/5/8سی ایس ایکٹ،اور 11سی اے ایکٹ،295/19دفعہ41/411تعزیرات ہند،296/19دفعہ 5ایکسپٹ ایکٹ، 279/19دفعہ3/25آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ رجسٹرڈ کر لیا گیا ہے۔
 انچارج پولیس کپتان است شریواستو کی جانب سے گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو دس ہزار روپے کا انعام دیکر حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔