اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: غریب، بے سہارا اور مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرنا عبادت سے کم نہیں: سرفراز احمد

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 3 June 2019

غریب، بے سہارا اور مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرنا عبادت سے کم نہیں: سرفراز احمد

 عقیل احمد خان
ــــــــــــــــــــــــ
دھن گھٹا/ سنت کبیر نگر(آئی ین اے نیوز 3/جون2019) اسلام یتیموں، مسکینوں، بیواؤں، بے سہارا اور غریب طبقے کو سہارا دینے، ان کی مکمل کفالت کرنے، ان سے پیار کرنے اور انہیں کھانا کھلانے، انہیں وسائل مہیا کرنے اور انہیں آسودگی فراہم کرنے کی نا صرف ترغیب دیتا ہے بلکہ معاشرے کے بے کس، محروم، نادار طبقے اور سوسائٹی کے محتاج، بے سہارا اور معصوم بچوں کی کفالت کے اہتمام کا حکم بھی دیتا ہے، مذکورہ باتیں آج دھن گھٹا تحصیل حلقہ واقع موضع کونڈوا الخدمت  سوسائٹی کے صدر سرفراز احمد نے کہا، وہ آج تحصیل دھن گھٹا حلقہ کے موضع پرسا، خرچا، سونہن، چھپیا،  لو کیہا، پڑڑیا،
روسیا بازار سمیت درجنوں سے زائد مواضعات میں اپنے پورے تنظیم کے ہمراہ گھر گھر جا کر  غریبوں بےسہارا لوگوں کے درمیان عید گفٹ تقسیم کیا، انھوں نےکہا کہ  معاشرے کے اس طبقے کو محروم رکھنے والوں کے لیے اسلام نے سخت وعید سنائی ہے اور کہا ہے کہ دین اسلام کو جھٹلانے والے وہ لوگ ہیں جو یتیموں کو دھکے دیتے ہیں، ان سے پیار نہیں کرتے، ان کی کفالت نہیں کرتے اور انہیں آسودگی دینے پر اپنا مال خرچ نہیں کرتے، وہ یتیموں کی ایسی کفالت نہیں کرتے جیسے اپنے بچوں کی کرتے ہیں، معاشرے کے ایسے افراد جو وسائل رکھتے ہوئے بھی اپنے مال سے یتیموں اور محتاجوں کا حصہ نہیں نکالتے ان کی نمازیں، حج و دیگر اعمال اللہ رب العزت رد فرما دیتا ہے، ایسے لوگوں کو دوزخ کے عبرتناک عذاب کی وعید سنائی گئی ہے کہ جو اپنی نمازوں کی تو بڑی فکر کرتے ہیں مگر سوسائٹی کے محروم و محتاج بچوں کے سروں پر سایہ نہیں بنتے۔ انہیں اپنی نماز کا تو بڑا فکر رہتا ہے مگر وہ ان محتاجوں، یتیموں اور بیواؤں کی فکر نہیں کرتے، ایسے نمازیوں کو قرآن پاک میں ریاکار کہا گیا ہے، جو نمازیں تو پابندی سے پڑھتے ہیں، لیکن وہ نماز کی اصل روح سے غافل ہیں، دراصل یہ نمازیں ان نادار اور بے بس وبے کس طبقے کی مدد کا سبق دیتی ہیں، جو لوگ محتاج طبقے کو برتنے کی کوئی معمولی چیز مانگنے پر بھی نہیں دیتے اور وہ ان محتاجوں کو دھتکار دیتے ہیں.
اس موقع پر  الخدمت سوسائٹی کے صدر  سرفراز احمد، جمشید احمد، شاداب صدیقی، شاہنواز اختر، عبدالکریم ،محمد فیض سمیت درجنوں تنظیم کے لوگوں کو غریبوں بےسہارا لوگوں کے درمیان گھر گھر جاکر عید گفٹ تقسیم کرتے ہوئے دیکھا گیا.