اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: قطب الاولیاء حضرت مولانا مفتی محمد افتخار الحسن صاحب رحمہ اللہ کو غمگین ماحول کے ساتھ کیا گیا سپرد خاک!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 3 June 2019

قطب الاولیاء حضرت مولانا مفتی محمد افتخار الحسن صاحب رحمہ اللہ کو غمگین ماحول کے ساتھ کیا گیا سپرد خاک!

رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کاندھلہ /شاملی(آئی این اے نیوز3/جون 2019) قصبہ کاندھلہ کے محلہ شیخ زادگان میں حضرت مولانا مفتی محمد افتخار الحسن صاحب رحمہ اللہ ایک جنوری 1920 کو پیدا ہوئے، حضرت والا نے تعلیمی سفر اپنے آبائی وطن کاندھلہ اور اس کے بعد مظاہر العلوم سہارنپور سے پورا کیا، آپ بڑے ہی اچھے اخلاق والے انسان تھے ھندو مسلم اتحاد کے لئے جانے جاتے تھے، آپ سلسلہ تصوف میں حضرت شیخ عبد القادر رائے پوری رحمت اللہ علیہ کے اجل خلفاء میں سے تھے آپ نے 33 سال تک ایک ہی مسجد تفسیر قرآن پاک بھی کیا،
مگر ان تمام تر خوبیوں کا حامل آج نم آنکھوں کے ساتھ تمام امت مسلمہ نے اور آپ کے لواحقین و متوسلین و مریدین نے آپ کو آپ کے آبائی قبرستان واقع عیدگاہ میں تدفین کیا، آپ کی نماز جنازہ بستی نظام الدین دھلی سے تشریف لائے حضرت مولانا محمد سعد کاندھلوی نے ادا کرائی.
اس موقع پر تمام علمی حلقوں سے بڑی تعداد میں علماء و ملی سماجی جماعت کے سربراہان نے بھی شرکت فرمائی.