اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بے قابو بائک درخت سے ٹکرائی، دو نوجوان شدید زخمی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 7 June 2019

بے قابو بائک درخت سے ٹکرائی، دو نوجوان شدید زخمی!

شاہ گنج/جون پور(آئی این اے نیوز 7/جون 2019) شاہ گنج کو توالی حلقہ کے مجڈیہا گاؤں کے نزدیک بے قابو ہوکربائک درخت سے ٹکرا گئی جس میں بائک سوار دنوجوان شدید طور پر زخمی ہو گئے، زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال لایا گیا جہاں سے ایک کی حالت نازک دیکھ کر ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال کے لئے روانہ کر دیا۔
اطلاع کے مطابق اعظم گڑھ ضلع کے دیدارگنج تھانہ حلقہ کے چتارہ محمود پور گاؤں ساکن ناظم 19 ولد پرویز اپنے گاؤں کے ہی فرحان 21 ولد اسعد کے ساتھ شاہ گنج کی جانب جارہا تھا کہ مجڈیہا گاؤں کے نزدیک بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے درخت سے ٹکرا گیا، موقع پرموجود عوام نے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جہاں سے ناظم کی حالت نازک پاکر ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال کے لئے روانہ کر دیا۔