اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 6/جون 2019) ضلع بھر میں عیدالفطر دھوم دھام سے منائی گئی، اور سیکڑوں مساجد و عیدگاہوں میں عیدالفطر کی نماز امن و سکون سے ادا کر ایک دوسرے سے گلے مل کر لوگوں نے مبارکباد پیش کیا، ساتھ ہی ایک دوسرے کے گھر جاکر لوگوں نے سیویاں بھی کھائی، اس تیوہار کے موقع پر بچوں نے میلے میں جاکر خوب لطف لیا، اور خوشی منائی، وہیں ضلع میں خاص خاص جگہوں ہر سیکورٹی کا بھی انتظام رہا، اس تیوہار پر ہندو بھائیوں نے بھی مسلم بھائیوں کو مبارکباد پیش کیا، اور دوستوں کے گھر جاکر سیویاں کو بھی لطف لیا.
واضح ہو کہ چار جون کو جیسے ہی چاند کی اعلان کی خبر آئی سوشل میڈیا پر مبارکباد کا سلسلہ شروع گیا، اور پانچ جون کو صبح صبح لوگوں نے عیدالفطر کی نماز پڑھ کر امن و سکون کی دعاء مانگی، اور رمضان المبارک الوداع ہوگیا، اس طرح پورے ضلع میں امن و شانتی کیساتھ عیدالفطر کا تیوہار منایا گیا.