اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مسلم لیگ لیڈر اور رکن پارلیمنٹ کے ذریعہ مودی کے بیان کی پر زور مذمت!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 29 June 2019

مسلم لیگ لیڈر اور رکن پارلیمنٹ کے ذریعہ مودی کے بیان کی پر زور مذمت!

نئی دہلی(آئی این اے نیوز 29/جون 2019)انڈین یونین مسلم لیگ لیڈر اور رکن پارلیمنٹ پی کے کنہا علی کٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔جس میں نریندر مودی نے کہا تھا کہ کانگریس کو کئ بار اچھے مواقع ملے لیکن اتنے اونچے ہیں کہ انہیں کچھ دکھتا ہی نہیں،
ان کے پاس یونیفارم سول کوڈ کا موقع تھا لیکن موقع گنوا دیا، شاہ بانو کیس میں بھی موقع تھا لیکن کانگریس اتنی اونچائی پر چلی گئی تھی کہ انہیں کچھ دکھا ہی نہیں، جب شاہ بانو کا مسئلہ چل رہا تھا تب کانگریس کے ایک وزیر نے کہا تھا کہ مسلمانوں کی ترقی کی ذمہ داری کانگریس کی ہی ہے اگر وہ گٹر میں رہ کر جینا چاہتے ہیں تو رہیں۔کنہا علی کٹی نے کہا کہ یہ حکومت کا ایک خطرناک عمل ہے۔جہاں تک بات یونیفارم سول کوڈ پر عمل کرنے کی ہے تو یہ مسلمانوں کیلئے ایسا ہے جیسے ان کی شریعت میں مداخلت کی جائے۔یہی شریعت مسلم سماج کی رہنمائی کرتی ہے، چونکہ یہ بیان خود وزیر اعظم نے دیا تو اس سے حکومت کا چھپا ہوا ایجنڈا صاف ظاہر ہو جاتا ہے، تین طلاق بل کو پاس کرواکر حکومت یونیفارم سول کوڈ کو نافذ کرنا چاہتی ہےاور ایسا کرکے وہ مسلمانوں کے حقوق چھین لینا چاہتی ہے۔