اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دیدۂ ودل ہے فرش راہ تیرے لئے!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 28 June 2019

دیدۂ ودل ہے فرش راہ تیرے لئے!

ازقلم: احتشام الحق کبیر نگری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مدرسہ عربیہ ریاض العلوم گورینی  پورے ضلع جونپور کا دھڑکتا ہوا دل ہے اس کی عقیدت و محبت کےسرشار دیونےہندوستان  کے ہر خطے اور ہرگوشے میں پائے جاتے ہیں۔جہاں کہیں بھی علم نبوت کی شمع جل رہی اسلامی تہذیب وثقافت زندہ ہے شعائر اسلام پر لوگ عمل پیرا ہیں قران وحدیث کی تعلیم ہورہی ہے وہاں بلا واسطہ یا بالواسطہ کسی نہ کسی درجہ میں ریاض  العلوم کا فیض کام کررہا ہے ۔دلوں میں عقیدت ومحبت اور عظمت وتقدس کا یہی تخیل بسائے آج مدرسہ عربیہ ریاض العلوم گورینی کے عظیم و فخیم طالب علم جناب مولوی عبد الحکیم امبیڈکر نگری کو الحمد للہ ثم الحمدللہ ازہر ہند دارالعلوم دیوبند نے اپنے معنوی کوکھ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،
اور اپنی پیاری پیاری بانہوں کو لہرا، لہرا ،کر پرتپاک استقبال کیا ھے ،،،، آج بوقت دوپہر جب موبائل کانیٹ وا  کیا اور دار العلوم دیوبند کے دورہ حدیث شریف کے نتائج پر نظر پڑی مولوی عبد الحکیم فاضل ریاض العلوم گورینی کا اسم گرامی نظر
نواز ھوا ،،دل فرط خوشی سے رقص کرنے لگا مسرت و شاد مانی کا ایک سیلاب امنڈ پڑا ،،کچھ ہی وقت گزرنے کے بعد ان جناب سے ملاقات کی سعادت نصیب ھوئی   فرحت و انبساط جناب والا کے چہرۂ خوباں پر ظاہر و باہر تھا
احساس  شاید یہ بھی کہ رہا تھا کہ اس جگہ کے قابل تو نھیں تھا  مگر شانِ کریمی نے موتی سمجھ کر اس زرہ کو چن لیا ھے،،
مزاج میں زوق تقوی محسوس ہو رھا تھا  ایمانی کیفیات گدگدائی لے رھی تھی ،، شوقِ فراواں موجزن ہو رھا تھا  ؛  خوشیوں کا عجیب لمحہ تھا  جو گزرہا تھا  ،،دارالعلوم دیوبند  وہی مقدس جگہ، جہاں عشاق کی دنیاں اباد رہتی ھے
جہاں بڑے بڑے مربیوں کا ورود ؛ قعود؛ محدثین کبار کا دربار حسن اور دارالحدیث میں قیل و قال کی وہ باز گزشت شب بیداروں کا وہ دلسوز سماں نالے برساتی ہوئی آہیں چشم تر  سے بھری ہوئی دلدوز آہ و فغاں شب کی آھیں اور صبح کے نالے ،،رمِ آہو ؛ دم آتشی ؛  اللہ اللہ کی ضربوں کی ایک دنیا آباد رہتی ھے  اللہ نے موصوف (برادرم عبد الحکیم صاحب امبیڈ کر نگری ) کو داخلہ کی سعادت و توفیق بخشی ،،،،،،،،،،
آج اس چمنستان دار العلوم دیوبند  کے نو دمیدہ کلیوں کے درمیان  اپنے تصورات سے یکسر مختلف اس فاضل ریاض العلوم  کو اپنے روبرو دیکھ کر بے ساختہ میرے دل میں عقیدت ومحبت کا ایک سمندر موجزن ہوگیا
اس اثناء میں اپنے تمام رفقاء اورطالبانِ ریاض العلوم گورینی   کا پر تپاک استقبال و خیر مقدم کرکے انھیں اپنے حلقوں میں لیکر بیٹھ رہا ھوں
لائق صد افتخار و احترام ھے اساتذۂ ریاض العلوم گرینی جنھوں نے  موصوف
 کو علم کی دولت کے ساتھ عملِ صالح اور اخلاقِ فاضلہ کی پاکیزہ تربیت سے آراستہ پیراستہ کیا.
خدا  بچائے  اسے  بیجا  مکانوں  سے
غرور  و حسد  کے  کل  جہانوں  سے
خدا یا  اس کوعلم کا عطا  وہ جوہر ہو
کہ جس کا انتظار ہو بہت زمانوں سے