مئوآئمہ قصبہ میں درس قرآن کے افتتاح میں قرآن کی عظمت پر مفتی فضل الرحمان الہ آبادی کا خطاب.
مئوآئمہ/الہ آباد(آئی این اے نیوز 28/جون 2019) قرآن مکمل دستور حیات ہیے، زندگی سے لے کر موت تک کے تمام شعبوں کے اندر رہنمائی قرآن کرتاہیے، مذکورہ خیالات کااظہار نوجوان عالم دین مفتی فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی نے مئوآئمہ قصبہ کے محلہ اعظم پور کے جامع مسجد نمہرا میں درس قرآن کے افتتاح کی مجلس میں کہیں، انہوں نے کہا،قرآن سے رشتہ مضبوط کرنا اور قرآن سمجھ کرپڑھنا وقت کی اہم ضرورت ہے.مفتی الہ آبادی نے کہا قرآن کا ہم پر یہ حق ہیے کہ ہم قرآن کو صحیح انداز میں پڑھیں، انہوں نے اس بات پر افسوس کااظہار کیا کہ مسلمان قرآن سے کافی دور ہوگیا، مفتی فضل الرحمان نے مسلمانوں سے قرآن سمجھنے کی تلقین کی، انہوں نے کہا آج ہماری پستی اور ذلت کی اہم وجہ یہی ہے کہ ہم قرآن سے دور ہوگئے ہیں، قرآن سے ہمارا رشتہ کمزور ہوگیا ہے، ہم انگلش اور دوسرے علوم فنون سیکھنے میں خوب محنت اورروپیہ پیسہ خرچ کرتے ہیں، لیکن افسوس کبھی ہمیں یہ فکر دامن گیر نہیں ہوتی کہ ہم اس بات کے جاننے کی کوشش کریں کہ ہمارا رب قرآن میں ہم سے کیا خطاب فرمارہاہیے، مفتی قاسمی نے مسلمانوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا، ہمارے ایمان کے اندر تازگی تبھی پیداہوگی جب ہم قرآن کوسمجھیں گے،انہوں نے کہا، آج قرآن کی تلاوت کاہمارے دلوں پر کوئی اثر نہیں ہوتا جبکہ قرآن میں ایمان والے بندوں کے صفات یہ بیان کئے گئے ہیں کہ قرآن کی تلاوت سن ان کے قلب کانپ جاتے ہیں، اور ایمان کی زیادتی کاسبب ہوتاہے، انہوں نے کہا، قرآن کو ہم حق کتاب تومانتے ہیں اس پر ایمان تورکھتے ہیں، لیکن اس سے فائدہ نہیں اٹھاتے، مفتی الہ آبادی نے مسلمانوں سے درس قرآن کی مجلس سے استفادہ کی تلقین کیا، انہوں نے کہاحضرات صحابہ کرام کاایمان قرآن سے بنا تھا، صحابہ کرام کے کتب خانہ میں قرآن کے علاوہ دوسری کتاب نہیں ہوتی تھی ،حضرات صحابہ کرام قرآن کی تلاوت کے ساتھ قرآن کوسمجھنے پرپوری توجہ دیتے تھے،انہوں نے کہا، موجودہ وقت میں عقائد کی حفاظت انتہائی اہم ہے،اور عقائد کی حفاظت قرآن کریم کے اندر غوروفکر کرنے سے حاصل ہوگا، کثیر تعداد میں فرزندان توحید شریک ہوئے، آخر میں ملک کی ترقی خوش حالی اورامن شانتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں.