اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: محمدسلام کے انتقال سے بہار بھر کے اقلیتوں میں غم کی لہر، محمد سلام کا انتقال بیداری کارواں کے لئے بڑا نقصان: نظر عالم

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 20 June 2019

محمدسلام کے انتقال سے بہار بھر کے اقلیتوں میں غم کی لہر، محمد سلام کا انتقال بیداری کارواں کے لئے بڑا نقصان: نظر عالم

محمد سالم آزاد
ــــــــــــــــــــ
مدھوبنی(آئی این اے نیوز 20/جون 2019) بہار فوڈ کارپوریشن کے چیئرمین و جدیو کے سینئر لیڈر محمدسلام صاحب طویل علالت کے بعد آج داعی اجل کو لبیک کہہ گئے(انا للہ وانا الیہ راجعون)، محمدسلام صاحب کافی دنوں سے بیمار چل رہے تھے اور زیرعلاج تھے، محمد سلام خوش مزاج، ملنساراور باصلاحیت  مسلم رہنما تھے جن کے انتقال سے آج پورے بہار کے اقلیتی طبقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے، محمد سلام اقلیتوں کے دُکھ درد کو ہمیشہ اپنا دُکھ درد سمجھتے اور ہمیشہ اقلیتوں کے مسائل کو سنجیدگی سے لیا کرتے تھے، کافی دانشمندی سے بڑے سے بڑا معاملہ کو حل کرنے کا ہنر جانتے تھے، اللہ نے آج ہم سبھوں کے بیچ سے  ایسے رہنما کو اپنے پاس بلا لیا ہے اللہ پاک مرحوم کو جنت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا کرے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔آمیـن محمد سلام کے انتقال کو آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے صدرنظرعالم نے اپنے لئے بڑا نقصان بتایا اور کہا کہ ہمارے سر سے آج پھر ایک اچھے سرپرست کا سایہ اُٹھ گیا ہے،
مرحوم بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے قریبی تھے، وزیراعلیٰ نتیش کمار بھی مرحوم کو خوب مانتے تھے، ہمیشہ اقلیتوں کے مسائل کے تئیں اپنی رہائش گاہ پر بلاکر مشورہ بھی کیا کرتے تھے، آپریشن کے بعد سے اچانک طبیعت بگڑ جانے کے بعد کئی دنوں سے مرحوم وینٹی لیٹر پر تھے، کل سہ پہر 4:31 منٹ پر محمد سلام صاحب ہم لوگوں کو چھوڑ کر دُنیا سے رخصت ہوگئے، مرحوم کے انتقال کی خبر جیسے ہی بہار تک پہنچی پورے بہار کے اقلیتوں میں غم کی لہر دوڑ گئی.
 مرحوم سے ہمدردی رکھنے والے اور تعزیت کرنے والوں میں بیداری کارواں کے صدر نظر عالم، الحاج محمد عطا کریم(سابق چیئرمین، بہار فوڈ کارپوریشن)، محمد علی اشرف فاطمی(سابق مرکزی وزیر)، ڈاکٹر شکیل احمد(سابق مرکزی وزیر)، ڈاکٹر آفتاب عالم، ڈاکٹر وصی احمد شمشاد، حافظ محمدابو شحمہ (ضلع صدراقلیتی سیل، دربھنگہ)، محمد عزیر سلفی، بدرالہدیٰ خان، نسیم احمد رفعت مکی(اُردو مترجم)، محمد عامر (عدلپور)، بدرالزماں خان عرف بابی خان (ڈپٹی میئر، دربھنگہ)، دیدارحسین چاند(نگر ضلع صدر، دربھنگہ)، ڈاکٹر منظور عالم راعین(جدیو لیڈر)، شاہ محمد شمیم، مقصود عالم عرف پپو خان (نائب صدربیداری کارواں)، اشرف سبحانی، شرف عالم تمنا (جنرل سکریٹری، انجمن خدامِ ملت، دربھنگہ)، انجینئر اشتیاق عالم (جدیولیڈر، تکنیکی سیل)، سرورعلی فیضی، وجئے کمار جھا، مطیع الرحمن موتی، محمدہیرا، خالد حسین، راشد کمال (ضلع صدر، بیداری کارواں مدھوبنی)، محمدتوصیف عالم عرف راجا مکھیا، ہمایوں شیخ، قدوس ساگر، اسرارالحق لاڈلے، مولانا اعجاز احمد(سابق چیئرمین، بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ) وغیرہ کے نام شامل ہیں۔