اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اللہ تعالی کے دین کے لیے ہی جینا ہے اور اسی کے لئے مرنا ہے: مولانا طاہر مدنی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 18 June 2019

اللہ تعالی کے دین کے لیے ہی جینا ہے اور اسی کے لئے مرنا ہے: مولانا طاہر مدنی

محمد حارث ممتاز
ــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 18/جون 2019) پورے خلیجی ممالک میں رفاہ عام کے جتنے کام اخوان المسلمین نے کیے ہیں اتنا  کسی اور نے نہیں کیا، اخوانیوں  نے لوگوں کے دلوں پر حکومت کی ہے ہے، مذکورہ خیالات کا اظہار جامعۃ الفلاح بلرياگنج  اعظم گڑھ کے سابق ناظم اعلی مولانا طاہر مدنی صاحب نے ڈاکٹر محمد مرسییؒ کی تعزیتی نشست میں فرمایا۔
واضح ہو کہ آج بعد نماز عصر جامعۃالفلاح بلریاگنج اعظم گڑھ میں  ڈاکٹر محمد مرسی شہیدؒ کی نماز جنازہ مولانا طاہر مدنی صاحب نے پڑھائی، نماز کے بعد تعزیتی نشست کا انعقاد ہوا.
 جامعۃ الفلاح کے مہتمم تعلیم و تربیت جناب مولانا نعیم الدین اصلاحی صاحب نے اپنی گفتگو میں فرمایا کہ آج کا دن ہمارے لئے المناک اور سیاہ دن ہے، مزید فرمایا کی جس طرح مسجدوں میں دین ہے اسی طرح مسجد سے باہر عدالتوں میں اور  بازاروں میں بھی دین ہونا چاہیے، آخر میں فرمایا کہ ہم ڈاکٹر محمد مرسی شہیدؒ کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کی راہ کے مسافروں کے لئے استقامت کی دعا کرتے ہیں۔
 اس پروگرام کی صدارت  ناظم جامعہ مولانا رحمت اللہ اثری فلاحی صاحب نے کی اور صدارتی گفتگو کے دوران فرمایا کہ  "ہم سب یہ دیکھیں کہ ان کی شہادت میں ہمارے لیے کیا سبق ہے، اور فرمایا کہ اسلام دشمن یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ان تحریکوں ٬جماعتوں اور تنظیموں کے قائد کو ختم کر کے وہاں اس دعوت ختم کر سکتے ہیں یہ ان کا گمان غلط ہے۔
اس تعزیتی نشست میں نظامت کے فرائض  جامعۃ الفلاح کے استاد  جناب مولانا ذکی الرحمن غازی مدنی صاحب نے ادا کیے ۔
اس نشست میں مولانا عمران احمد فلاحی صاحب ، حافظ احسان الحق فلاحی صاحب  اور مولانا اظہار  مدنی صاحب کے ساتھ ساتھ طلبہ اور  مہمانان گرامی میں شریک رہیں