اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: لال گنج: صوبہ بنگال میں ڈاکٹر پر حملہ کے بعد ڈاکٹرس ایشو سی ایشن نے کالی پٹی باندھ کر کیا احتجاج!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 19 June 2019

لال گنج: صوبہ بنگال میں ڈاکٹر پر حملہ کے بعد ڈاکٹرس ایشو سی ایشن نے کالی پٹی باندھ کر کیا احتجاج!

لال گنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 19/جون 2019) اعظم گڑھ کے لال گنج میں ڈاکٹرس ایشو سی  ایشن نے سیاہ پٹی باندھ کر ڈاکٹر پر ہوئے حملہ کے خلاف احتجاج درج کرایا.
واضح ہوکہ ہندوستان کے صوبہ بنگال میں ایک ڈاکٹر کی بے رخی سے سماج دشمن عناصر کے ذریعہ پٹائی کی گئی تھی، جس کے خلاف ڈاکٹرس نے احتجاج شروع کیا.
ڈاکٹرس کا کہنا تھا کہ جب سماج کو صحت مند رکھنے والا طبقہ ہی محفوظ نہیں رہے گا تو دیش کیسے محفوظ ہوگا، اس لیے ہمارا سرکار سے مطالبہ ہے کہ سرکار جلد از جلد ڈاکٹرس کی حفاظت کا پختہ انتظام کرے، اور ظالموں کو جیل کی سلاخوں میں بند کرے.
اس موقع پرڈاکٹر ایس آر سروج، ڈاکٹر محمد ارشد قاسمی، ڈاکٹر او پی رائے، ڈاکٹر محمد انوار سنجری، ڈاکٹر محمد گلزار اعظمی، ڈاکٹر محمد نعمان، ڈاکٹر دیواشیش شکلا، ڈاکٹر انیل شریواستو، ڈاکٹر اروند، ڈاکٹر محمد عرفان، ڈاکٹر راجن چوہان وغیرہ موجود رہے.