محمد فرقان
ـــــــــــــــــــــ
بنگلور(آئی این اے نیوز 20/جون 2019) اسلام مسلمان دشمن مسلمانوں کے ایمان و عقائد کو خراب کرنے کیلئے ہزاروں سازشیں کررہی ہیں۔ جس سازش کی ایک کڑی یوگا اور سوریہ نمسکار بھی ہے۔ یوگا صرف ورزش کا نام نہیں بلکہ یہ برہمنی کلچر اور ہندو مذہب کا حصہ ہے۔نیز اس میں استعمال ہونے والے الفاظ بھی شرکیہ اور کفریہ ہیں۔یوگا خالصتہ آرین قوم کے عقیدوں اور برہمنی رسوم عبادت پر مبنی ایک عبادت ہے۔ اسلام میں یوگا اور سوریہ نمسکار کی قطعاً اجازت نہیں، ان خیالات کا اظہار مشہور عالم دین، شیر کرناٹک، شاہ ملت حضرت مولانا سید انظر شاہ قاسمی مدظلہ نے کیا۔شاہ ملت نے فرمایا کہ پہلے تو یوگا کرانے کی زور وزبردستی نہیں تھی
لیکن جب سے موجودہ حکومت قائم ہوئی ہے ہندتوا تہذیب و ثقافت کو فروغ دینے کیلئے حکومت سے منظوری دے کر اسے لازمی قرار دے دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے یوگا کو صرف ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر اقوام متحدہ سے منظور کراکر 21 جون کو عالمی یوگا ڈے متعین کیا ہے۔ مولانا نے فرمایا کہ مسلم معاشرے کے کچھ سیاست دان اور چند علماءسو ءبھی اس دن کسی میدان میں یوگا کرتے ہوئے نظر آتے ہیں یا اسکی اجازت دیتے ہیں۔مولانا نے فرمایا کہ طلوعِ آفتاب اور غروبِ آفتاب کے وقت شریعت نے نماز پڑھنے سے اسلئے منع کیا ہے کہ ایک طبقہ جو سورج کو اپنا خدا مانتی ہے وہ اسکی اسی وقت پوجا کرتی ہے۔ مولانا نے فرمایا کہ جب اس وقت ہمیں نماز پڑھنے سے شریعت روک رہی کہ کہیں وہ لوگ یہ نہ سوچیں کہ مسلمان بھی سورج کو سجدہ وغیرہ کرتی ہے، تو کیا ہمیں سوریہ نمسکار اور یوگا کرنے کی شریعت اجازت دے گی؟ مولانا فرمایا کہ ویدک کتابوں کے مطابق 21جون ہی وہ دن ہے جس دن پہلی مرتبہ شیو نے اپنے چیلوں کو یوگا سکھایا نیز اسی دن آر ایس ایس کے بانی ہیڈگوار کا یوم وفات بھی ہے۔ مولانا شاہ قاسمی نے فرمایا کہ جن اسکول، کالج اور دیگر اداروں میں یوگا کرایا جاتا ہے وہاں اپنے بچوں اور خود کو جانے سے روکنا چاہئے۔ انہوں نے اپیل کی کہ 21 جون ہو یہ کوئی اور تاریخ مسلمان یوگا اور سوریہ نمسکار میں ہرگز شریک نہ ہوں۔