سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 24/جون 2019) بروز یکشنبہ شعبہ پرائمری کو تین بسوں کا تحفہ دیا گیا، چونکہ مدرسہ ہٰذا کی علاقائی مقبولیت ومحبوبیت کی وجہ سے طلبہ کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے، طلبہ کی سہولیات کیلئے تقریباً 10گاڑیوں کا نظم کیا گیا تھا، پہلے سواری سے آمدورفت کرنے والے 800 طلبہ تھے اس وقت 1100 سے زائد ہوگئے ہیں اور اس وقت شعبہ پرائمری کی کل تعداد تقریباً 1600پہنچ گئی ہے، اس اضافہ کے پیش نظر حضرت اقدس مولانا شاہ مفتی محمد احمداللہ صاحب پھولپوری دامت برکاتہم العالیہ ناظم اعلیٰ وشیخ الحدیث مدرسہ ھذا نے تین بسوں کا اضافہ کرکے اس اہم ضرورت کو پائے تکمیل تک پہنچایا.
نئی بسوں کا افتتاح حضرت ناظم اعلی صاحب زید مجدہم اور نائبین حضرت اقدس مولانا شاہ مفتی محمد اجوداللہ صاحب پھولپوری ومولانا جمال انور صاحب قاسمی کے بدست ہوا، اور ناظم اعلیٰ صاحب نے خیروبرکت کی دعا کی۔
اس افتتاحی مجلس میں مولانا محمد الیاس صاحب قاسمی ناظم تنظیم وترقی، مولانا نسیم احمد صاحب ناظم تعلیمات مدرسہ ہٰذا، نبی حسن صاحب صدر شعبہ پرائمری اور نائبین مولانا ابوالبشر صاحب و مولانا منصور احمد صاحب، حافظ وقاری کلیم اللہ صاحب نگران اعلی شعبہ حفظ، مولانا فیضان احمد صاحب صدر شعبہ حفظ اور دیگر ذمہ داران مدرسہ شریک رہے، جس کی وجہ سے عوام میں خوشی کا ماحول ہے، بقول حضرت محسن الامت مولانا شاہ مفتی محمد عبداللہ صاحب پھولپوری علیہ الرحمۃ اچھے پرائمری اسکول بچوں کو صحیح رخ دیتے ہیں اور تعلیم کی بنیاد پر بچوں کے اندر قائدانہ صلاحیت پیدا ہوتی ہے، ہم اپنے بچوں کے لئے اچھے اسکول اور اساتذہ منتخب کرنے میں ہرگز کوتاہی نہ کریں۔نیز فرماتے تھے کہ انگریزی اسکولوں اور کانونٹوں کی مخالفت نہ کرکے بلکہ بہتر بدل پیش کرنے کی ضرورت ہے، اچھی تعلیم وتربیت، خوراک وپوشاک سے بھی اہم ہے، اکثروبیشتر دیہاتوں میں مکاتب پر عدم توجہی اور اختلافات کی وجہ سے تعلیم موقوف ہے، ان نزاکتوں کے پیش نظر شعبہ پرائمری کو مزید ترقی دی گئی، یہاں دینی تعلیم کے ساتھ عصری علوم کا بھی نظم ہے۔یہاں کی تعلیم وتربیت سے علاقہ کے لوگ کافی متاثر ہیں ۔
شعبہ ہذاکی ترقی حضرت ناظم اعلی صاحب دامت برکاتہم کی خصوصی توجہ اور مولانا ومفتی محمد اجوداللہ صاحب پھولپوری نائب ناظم مدرسہ ہٰذا اور صدر شعبہ پرائمری مولانا نبی حسن صاحب کی مشترکہ کاوش ومحنت کا نتیجہ ہے، اللہ باغ پھولپوری کو نظر بد سے بچائے اور ترقی کی راہ پر گامزن فرمائے۔آمین
اس دعائیہ مجلس میں حاجی افتخار احمد صاحب رکن مجلسِ عاملہ،حاجی جمشید احمد صاحب عرف ملاکلکتہ،حافظ محمد شاھد صاحب شیروانی رکن مجلسِ عاملہ،ماسٹر صلاح الدین صاحب کلکتہ،حاجی فیروز احمد انور صاحب،حاجی جاوید احمد صاحب،مولانا عمران احمد صاحب رکن مجلسِ شوریٰ،خلیل احمد صاحب کلکتہ،انیس احمد صاحب کھیری اور مدرسہ ہٰذا کے چند طلبہ واساتذہ شریک دعاء رہے، اور تمام حضرات نے شیرینی سے خوشی کا اظہار فرمایا.