اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بہار میں بخار سے ہو رہی اموات پر حکومت کے سرد رویے کے خلاف ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کا زبردست مظاہرہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 23 June 2019

بہار میں بخار سے ہو رہی اموات پر حکومت کے سرد رویے کے خلاف ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کا زبردست مظاہرہ!

بہار میں اگر ڈاکٹروں کی مزید ضرورت ہو تو سرکار دوسرے صوبوں سے بلائے ڈاکٹر:سراج طالب 
دہلی سے ذاکر حسین کی رپورٹ
ـــــــــــــــــــــــــــــ
نئی دہلی(آئی این اے نیوز23/جون 2019) آج دہلی کے جنتر منتر پر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے زیر اہتمام بہار کے مظفر پور میں پھیلی وبا چمکی بخار سے ہو رہی لگاتار بچوں کی موت پر حکومت بہار مرکزی حکومت کے سرد رویے کے خلاف احتجاجی  مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں
ویلفیر پارٹی آف انڈیا انڈیا دہلی کے صدر سراج طالب ننے شرکت کی۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ  بچوں کی اموات پر بہار کی سرکار کا  غیر ذمہ دارانہ اور سرد رویہ قابل مذمت اور شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظفر پور میں  بچے مر رہے ہیں ہسپتالوں میں کوئی سہولت نہیں ہے دوسری جانب میڈیا بجائےحکومت سے سوال کرنے کےڈاکٹروں سے سوال کرنے میں مصروف ہے۔و زیرصحت اور وزیر اعلی کو اس پر فورا ایکشن لینا چاہیےجس کی وجہ سے مزید اموات نہ ہوں اگر ڈاکٹروں کی ضرورت ہو تو دوسرے صوبوں سے بلایا جائے تاکہ مریضوں کو علاج مہیا کرایا جاسکے۔ اس موقع پر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے دہلی پردیش سیکریٹری عارف اخلاق نے کہا کہ اس معاملے میں سرکار  مسلسل غیر زمہ داری کا  مظاہرہ کر رہی ہے۔حالانکہ گزشتہ کئی سالوں سے اس موسم میں بچوں کی اموات ہوتی رہی ہیں لیکن سرکار نے کبھی بھی اس کو سنجیدگی سے نہیں لیا اگر اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتی تو آج  اتنے بچوں کی اموات نہ ہوتی۔محمد عارف اخلاق نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر صحت پریس کانفرنس میں کرکٹ کا اسکور پوچھ رہے ہوتے ہیں جب کی ادھر بچے روز بروز موت کے منھ میں جا رہے ہیں۔ عارف اخلاق نے کہا کہ سرکار اس سنجیدہ مسئلے میں سنجیدگی دکھائے ۔ ڈبلیو پی آئ کے اس مظاہرے کو متھلا طلباء یونین نے حمایت دی۔اس موقع پر نارتھ ایسٹ ضلع صدر عبدالغفار، عابد ملک صدر ویکاس پوری، طلوع مسرت ھاشمی ،فرزانہ شمسی اور دیگر کارکنان نے اپنی باتیں رکھیں ۔ صدارت سراج طالب نے جبکہ نظامت کے فرائض مشکوٰۃ ہاشمی نے انجام دئے۔اس موقع پر محمد سفیان محمد وسیم، حاجی الطاف، محمد ایمن ،عبدالستار ،قیام الدین اور متھلا اسٹو ڈینٹس  کے دہلی صبائ صدر جے پرکاش،قومی سیکریٹری،اجیت وتس،گنپتی جھا اور پرنس کمار سمیت ایک بڑی تعداد میں لوگ  شریک ہوئے.