جونپور(آئی این اے نیوز 26/جون 2019) سرپتہاں تھانہ حلقہ کے گھگھری سلطان پور گاؤں میں شادی کی تقریب میں باراتیوں کو کھانہ کھلاتے وقت نامعلوم لوگوں نے ایک نوجوان کو پردے کے پیچھے سے نشانہ بنا کر گولی مار دی جس سے شادی کی تقریب میں افراتفری مچ گئی۔آناً فاناً زخمی نوجوان کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں سے ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔پولیس معاملے میں کچھ لوگوں کو حراست میں لیکر تفتیش کر رہی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی شری رام کے گھر شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے کھنوائی گاؤں سے بارات آئی تھی۔شادی کی تقریب کے دوران باراتیوں کو کھانہ کھلانے کیلئے پڑوس کا جشونت 23ولد اندرجیت اسٹال پر کھڑا تھا۔
بتاتے ہیں کہ کھانہ کھلانے کے دوران ہی کسی نامعلوم نے نوجوان کو پردے کے پیچھے سے نشانہ بنا کر گولی ماردی جس کے سبب میں وہ زخمی ہو کر وہیں گر گیا۔گولی چلتے ہی شادی کی تقریب میں افرا تفری مچ گئی۔آناً فاناً میں اہل خانہ علاج کیلئے شاہ گنج صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں سے ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔ادھر کافی پریشانیوں کے درمیان معزز لوگوں نے صبح شادی کی رسم ادائیگی کرائی۔معاملے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج راماین یادو مع فورس موقع پر پہنچ گئے۔پولیس لوگوں سے پوچھ گچھ کرتے ہوئے گاؤں کے ہی کچھ لوگوں کو حراست میں لیکر تفتیش کر رہی ہے.