اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اسلام مذہب!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 4 June 2019

اسلام مذہب!

محمد جاوید نئی دہلی
ــــــــــــــــــــــــــ
مکرمی!
عالمی سطح پر دہشت گردوں کے ذریعے تشدد،خوان خرابہ اور تاریخی شناخت کو مٹانے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں، اس طرح کی مذموم حرکت کرکے دنیا کے سامنے اسلام کی غلط تصویر پیش کرنے کی کوشش کی گئی کہ اسلام تشدد پر آمادہ کرنے والا ،وحشی اور جہالت والا مذہب ہے۔ساتویں صدی میں اسلام کی آمد سے قبل دور جاہلیت تھا ۔بیشک اسلامی تہذیب نے چھ سوسال قبل سماجی انصاف،علم اور برابری کو زبردست طریقے سے فروغ دیا۔بغداد میں واقع بیت الحکمہ(دانشمندی کا آشیانہ)نے پوری دنیا کے فلسفی،سائنسداں اور مذہبی شخصیات کو اپنی طرف متوجہ کیا،ان سب کیلئے یہ جگہ بہت کشش رکھتی تھی۔محمد ﷺ نےپہلی اسلامی جنگ جنگ بدر میں تعلیم یافتہ قیدیوں کو اس شرط پر آزاد کر دیا کہ ایک قیدی دس طلباء کو تعلیم سے آراستہ کرے گا۔یہاں تک کہ حیات نو(Renaissance) میں لوگ مسلم اسکالرس کے کاموں سے بہت متاثر تھے۔خلیفہ ہارون رشید پوری دنیا کے اسکالرس کو اپنی کورٹ میں مدعو کرتے تھے۔عظیم اسکالر اویسینا،ابن عربی،الادریسی،بیرونی اور الخوارزمی(فرانسیسی،انگریزی اور پرتگالی بھی)بھی انہیں میں سے تھے۔بعد میں مٹھی بھر تشدد پسند عناصر کی وجہ سے اسلامی تہذیب جمود کا شکار ہوئ۔بیشک محمد ﷺ کی آمد خدا کی طرف سے نازل ہونے والےفرائض کے بارے میں جاننے کاذریعہ تھا۔ اسلامی معاشرہ ایک مخصوص معاشرہ نہیں ہے۔مسلمانوں کو اپنی انا کو باہر نکالناہوگااور سیدھا راستہ اپنانا ہوگا۔