اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: عیدالفطر کے ضمن میں ایک خصوصی پیشکش!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 5 June 2019

عیدالفطر کے ضمن میں ایک خصوصی پیشکش!

محمد عباس دھالیوال مالیر کوٹلہ پنجاب.

"پروانے مغفرت کے سنگ اپنے لائی ہے عید"

غمزدہ چہروں پہ خوشیاں لائی ہے عید
بن کر رحمت اہلِ ایماں پہ چھائی ہے عید 

فرمانِ مغفرت سنگ اپنے لائی ہے عید 
یعنی بخشوانے گناہ گاروں کو آئی ہے عید 

دھنی کتنے ہیں وہ قسمت کے مسلماں یہاں 
بارہا جیون میں جنھوں نے پائی ہے عید 

بچے ہوں بوڑھے یا جواں سب نے یہاں 
پہن کر کپڑے نئے سب نے منائی ہے عید

سب ہیں مدہوش یہاں بن پیے دیکھ تو لے 
خمار کچھ ایسا سنگ اپنے لائی ہے عید 

برکتیں رحمتیں بخششیں برسانے کے بعد 
پروانے مغفرت کے سنگ اپنے لائی ہے عید

شکر اس ذات کا کس منھ سے کرے عباس 
جس نے بندوں کے لیے اپنے  بنائی ہے عید