اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: قرآن کریم کی تعلیمات سے محروم ناقص الایمان ہے: مولانا واصف قاسمی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 12 June 2019

قرآن کریم کی تعلیمات سے محروم ناقص الایمان ہے: مولانا واصف قاسمی

رپورٹ :محمد دلشاد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــ
روشن گڑھ/باغپت(آئی این اے نیوز12/جون2019)قرآن پاک تعلیمات کو عام کرنا اور اس کو پڑھنا سیکھنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے، اگر کوئی شخص قرآن نہیں سیکھتا تو اس کا ایمان ناقص ہے، ان باتوں کو اظہار گزشتہ شب مدرسہ اسلامیہ انوارالاسلام روشن گڑھ کے سالانہ اجلاس عام میں تشریف لائے مدرسہ دارالعلوم جلال آباد کے مہتمم حضرت مولانا واصف قاسمی صاحب نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اپنی نسلوں میں قرآن پاک کی تعلیم کو فروغ دے ورنہ آنے والی نسل کے ایمان کی خیر نہ منائیں.
ضلع باغپت کے موضع روشن گڑھ کے مدرسہ اسلامیہ انوارالاسلام روشن گڑھ میں سالانہ اجلاس عام منعقد ہوا، جس کی صدارت علامہ محمد یامین صاحب شیخ الحدیث دارالعلوم جلال آباد نے فرمائی جب کہ نظامت کے فرائض مفتی محمد سرتاج عالم امام مسجد انصاریان ڈولہ نےانجام دیے.
مدرسہ ھذا کے ناظم مفتی محمد دلشاد قاسمی نے گفتگو کے دوران بتایا کہ اجلاس دو نشستوں میں منعقد کرایا گیا، پہلی نشست صرف مستورات کے لیے منعقد کی گئی جس کی صدارت حضرت مولانا احمد علی مہتمم مدرسہ عائشہ للبنات رٹول کی اہلیہ محترمہ نے فرمائی اور دیگر عالمات کے خطاب ہوئے، جب کہ دوسری نشست بعد نماز مغرب منعقد ہوئی، مجلس کا آغاز مولوی محمد داؤد کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جب کہ ہدیہ نعت قاری محمد مبین صاحب نے پیش کیا.
حضرت مولانا محمد مستقیم صاحب شاگرد خاص حضرت علامہ رفیق صاحب بھیسانی نے کہا کہ ہم اپنے معاملات کو درست کریں کیونکہ ہمارے معاملات کی خرابی کے باعث اسلام کو بدنام کیا جارہا ہے، ہم اپنے معاشرے کو پاکیزہ معاشرہ بنائے اور اخلاق حسنہ کی سچی تصویر پیش کریں.
بعدہ مولانا واصف قاسمی صاحب نے خطاب کیا، جب کہ مولانا محمد خالد قاسمی امام و خطیب ایک منارہ مسجد میرٹھ نے کہا کہ اگر یوں چاہتے ہو کہ مرتے وقت کلمہ طیبہ زبان جاری ہوجائے تو اپنی نگاہوں کی حفاظت کرو اور صدقہ کیا کرو روزانہ بھلے ہی ایک ہی روپیہ ہو یا ایک روٹی کا لقمہ ہی کیوں نہ ہو.
آخر میں حضرت علامہ محمد یامین صاحب نے دو نکاح پڑھایا اور چھ طلباء و طالبات کو حفظ قرآن کی وجہ سے دستارِ فضیلت سے نوازا.
اس موقع پر طلباء و طالبات نے بھی اپنے اپنے پروگرام تقریر نعت و مکالمہ کی شکل میں بڑے ہی خوبصورت انداز میں پیش کیا، ترانہ حفاظ مدرسہ ھذا کی درجہ فارسی کی طالبہ صاحبہ خاتون نے پیش کیا.
حفظ قرآن پاک مکمل کرنے والے محمد عثمان، محمد عاقل، محمد طالب، صالحہ خاتون، صف خاتون روشنگڑھ، محمد ارشد پلانہ کے اسماء گرامی شامل ہیں آخر میں مدرسہ ھذا کے ناظم مفتی محمد دلشاد قاسمی نے تعلیمی و تعمیری رپورٹ پیش کی جس موجود علماء عوام نے سراہا، اجلاس کا اختتام علامہ صاحب کی رقت آمیز دعا پر ہوا.
اس موقع پر حافظ موسی تلپنی، مولانا محمد عارف تلپنی، قاری محمد تحسین پانچی قاری سلیمان سنگھاؤلی مفتی محمد ارشاد الحق مفتاحی امام و خطیب مسجد فخر الدین پانی پت، حافظ محمد ابراہیم، منشی اسرائیل کلو چوکیدار، عبد الرحمان طاہر صدیقی حاجی محمد ناظم پردھان جی، واہل بستی، آس پاس و دور دراز سے بڑی تعداد میں تشریف لائے عوام نے شرکت کی.