اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ یوتھ ڈیولپمنٹ أرنگناٸزیشن کا اک اہم قدم، ای وی ایم مشین کے بجائے بیلٹ پیپر سے الیکشن کرانے کے مطالبہ کو لیکر اعظم گڑھ سے دہلی تک کا پیدل مارچ کا پروگرام!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 12 June 2019

اعظم گڑھ یوتھ ڈیولپمنٹ أرنگناٸزیشن کا اک اہم قدم، ای وی ایم مشین کے بجائے بیلٹ پیپر سے الیکشن کرانے کے مطالبہ کو لیکر اعظم گڑھ سے دہلی تک کا پیدل مارچ کا پروگرام!

اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 12/جون 2019) یوتھ ڈیولپمنٹ أرگنائزیشن سراٸے میر اعظم گڑھ نے ملک میں جمہوریت کو بچانے کےلٸے ایک بڑا اور اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ لیا ہے، أج ملک کی جمہوریت کے لٸے سب سے بڑا خطرہ اور سب سے اہم مدعا ای وی ایم ہے، تنظیم نے ای وی ایم کو ہٹا کر بیلٹ پیپر سے ووٹنگ کرانے کے اپنے دیرینہ مطالبہ کو عوام کی أواز بنانے اور ایجنسیوں پر دباو بنانےکے لٸے اعظم گڑھ سے دہلی مرکزی الیکشن کمیشن اور دہلی کے جنتر منترتک ”پیدل مارچ “ کا فیصلہ کیا ہے۔
یوتھ ڈیو لپمنٹ أرگناٸزیشن کے چیئرمین اور ” جن ہت“ میگزین کے مدیر اعلیٰ وصی صدیقی نے اس سلسلے میں بتایا کہ وہ اپنی اس مہم کا کامیاب بنانے کے لٸے عوامی رابطہ و خصوصی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوٸے ہیں، اور عوام کا پورا پورا تعاون مل رہا ہے، اس سلسلے میں وصی صدیقی نے بی جے پی کے علاوہ تقریباً سبھی سیاسی پارٹیوں کو خط تحریر کرکے اس معاملے میں تاٸید و تعاون کی اپیل کی ہے، اس کے علاوہ بہت ساری تنظیموں کو بھی خطوط ارسال کرکے تعاون کی اپیل کی ہے.
ایک سوال کے جواب میں وصی صدیقی نے کہا کہ ہم نے تمام سیاسی پارٹیوں کو خط بھیج کر تعاون مانگا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ کتنی پارٹیوں کا جواب أتا ہے اور کتنی دلچسپی اس مدعا کو لیکر ظاہر کرتی ہیں، انھوں نےکہا کہ تمام تیاریاں مکمل کر لینے کے بعد بہت ہی منظم طریقے سے اس پیدل مارچ کو انجام دینا ہے اور جیسے ہی تیاریاں مکمل ہونے کے قریب ہوں گی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا.